قومی خبریں

یوپی کے اگلے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی اقتدار میں نہیں آسکے گی: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے کہا کہ سال 2022 میں ہونے والے اترپردیش اسمبلی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کو دوبارہ اقتدارکی واپسی کا خواب صرف خواب ہی رہے گا

سنجے سنگھ
سنجے سنگھ تصویر بذریعہ پریس ریلیز

ایٹاوہ: عام آدمی پارٹی (عآپ) کے راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے کہا کہ سال 2022 میں ہونے والے اترپردیش اسمبلی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کو دوبارہ اقتدارکی واپسی کا خواب صرف خواب ہی رہے گا۔ ریاست میں جس طرح کی صورتحال ہے اس سے ایسا نہیں لگتا کہ بی جے پی ایک بار پھر واپسی کرپائے گی۔ سنجے سنگھ یہاں پارٹی کارکنوں سے خطاب کررہے تھے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ پارٹی 8 جولائی سے 8 اگست تک یوپی میں ایک کروڑ کارکنان کو جوڑے گی۔ دہلی کا کیجریوال ماڈل ترقی کا ماڈل ہے۔ اسی نعرے کے ساتھ یوپی جوڑو مہم کے تحت اترپردیش میں بھی کیجریوال ماڈل نافذ کیا جائے گا۔ مفت بجلی، محلہ کلینک کے ذریعے لوگوں کو علاج کی مفت سہولیات، خواتین کا بس سفر مفت ہوگا۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ اترپردیش کے انتخابات پانچ مدعوں پر لڑے جائیں گے۔ سب کو مفت تعلیم ، سب کو مفت طبی سہولیات ، سب کو مفت بجلی کی فراہمی ، کسانوں کی فصلوں کو مناسب قیمت دلوانا، نوجوانوں کو روزگار اور بے روزگاری بھتہ دستیاب کرانا پارٹی کی ترجیحات ہوں گی۔

Published: undefined

اترپردیش کے تمام اضلاع میں شروع ہوئے یوپی جوڑو ممبرشپ مہم کے پیش نظر عوام میں کافی جوش و خروش ہے۔ بنیادی معاملات پر سیاست کرنے والی عام آدمی پارٹی کو یوپی میں عوام کی بے پناہ حمایت حاصل ہے۔ پارٹی کے کنوینر اروند کیجریوال کی پالیسیوں اور ان کے ترقیاتی ماڈل سے یہاں کی عوام کافی متاثر ہے، دیگر سیاسی جماعتوں کےکئی بڑے رہنما پارٹی سے رابطے میں ہیں، جو جلد ہی پارٹی کی رکنیت حاصل کریں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined