قومی خبریں

سوامی اسیمانند کو بی جے پی بنگال میں لانے کے لئے کوشاں

این آئی اے کی خصوصی عدالت نے 2007 مکہ مسجد بم دھماکہ میں گرفتار سوامی اسیمانند سمیت دیگر ملزمین کو بری کردیا تھا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

کلکتہ: مغربی بنگال میں قدم جمانے کی کوشش میں مصروف بی جے پی مکہ مسجد بم دھماکہ کیس سے بری سوامی اسیمانند کی بنگال میں خدمات حاصل کرسکتی ہے۔

بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش نے کہا کہ ’’میں سوامی اسیمانند کو ذاتی طور پر جانتا ہوں، میں ان سے بات چیت کرکے بنگال لانے کی کوشش کروں گا۔ انہوں نے بنگال کے قبائلی علاقے میں بہت محنت سے کام کیا ہے۔ وہ ہمارے لیے معاون بن سکتے ہیں۔‘‘

خیال رہے کہ این آئی اے کی خصوصی عدالت نے 2007 مکہ مسجد بم دھماکہ میں گرفتار سوامی اسیمانند سمیت دیگر ملزمین کو بری کردیا تھا۔

Published: 20 Apr 2018, 7:13 AM IST

اسیمانند کے چھوٹے بھائی شوشانتا سرکار ہگلی ضلع بی جے پی یونٹ کے سکریٹری ہیں۔ سرکار نے کہا کہ انہیں بہت ہی خوشی ہوگی اگر ان کے بھائی یہاں آکر کام کریں گے۔ سرکار نے کہا کہ ان کی پوری فیملی سنگھ پریوار کی خدمت کیلئے وقف ہے اور اگر ان کے بھائی بنگال آتے ہیں تو سب کو بے حد خوشی ہوگی۔

واضح رہے اسیمانند کی ہگلی ضلع کے کمار پوکھر میں پیدائش ہوئی تھی۔ اس وقت ان کا نام نبا کمار سرکار رکھا گیا تھا۔ انہوں نے 1971 میں گریجویشن مکمل کیا اور اقلیت مخالف بیانات کیلئے مشہور ہوئے۔ اسکول کے دور سے ہی وہ دائیں بازوں کی جماعتوں سے وابستہ ہوگئے تھے۔ پرولیا اور بانکوڑہ ضلع وان واسی کلیان آشرم سے وابستہ ہوگئے تھے۔ یہیں وہ نبا کمار سے سوامی اسیمانند بن گئے۔

Published: 20 Apr 2018, 7:13 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 20 Apr 2018, 7:13 AM IST