نئی دہلی: اتر پردیش میں جرائم کا و بولبالا ہے ہی جرائم پیشہ افراد اور قتل و غارت کے ملزمان سے برسر اقتدار جماعت سے ساز باز کا بھی لگاتار انکشاف ہو رہا ہے۔ حال ہی میں بلیا میں پولیس اور انتظامیہ کے افسران کے سامنے قتل کی واردات انجام دینے کے ملزم دھیریندر سنگھ کی حمایت میں بی جے پی کے رکن اسمبلی سریندر سنگھ کھلے عام بیان دے رہے ہیں۔ لکھیم پور کھیری میں اس سے بھی ایک قدم آگے جاتے ہوئے بی جے پی کے رکن اسمبلی لوکیندر بہادر نے اپنے بیٹے کے ہمراہ تھانہ پر دھاوا بول دیا اور چھیڑخانی کے ایک ملزم کو رہا کروا کر اپنے ساتھ لے گئے۔
Published: undefined
اس واقعہ پر کانگرس کے سابق صدر راہل گاندھی اور جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت والی بی جے پی حکومت پر حملہ بولا ہے۔ پرینکا گاندھی خبر کا ٹوئٹر پر نک شیئر کرتے ہوئے تبصرہ کیا، ’’کیا یوپی کے سی ایم بتائیں گے کہ یہ کس ’مشن‘ کے تحت ہو رہا ہے؟ بیٹی بچاؤ یا اپرادھی (مجرم) بچاؤ۔‘‘
Published: undefined
وہیں راہل گاندھی نے بھی ٹوئٹر پر اسی معاملہ کی ہندی خبر کا اسکرین شاٹ شیئر کیا ہے۔ راہل گاندھی نے لکھا، ’’اس کی شروعات کس طرح سے ہوئی ’بیٹی بچاؤ‘ اور اب یہ کیا بن گیا ہے ’اپرادھی بچاؤ‘۔‘‘
Published: undefined
لکھیم پور کھیری کا یہ معاملہ جمعہ کے روز اس وقت پیش آیا محمدی کوتوالی پولیس نے چھیڑخانی کے ایک ملزم کو حراست میں لے لیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ ملزم بی جے پی کا کارکن ہے۔ جیسے ہی اس کی اطلاع رکن اسمبلی لوکیندر بہادر کو ہوئی انہوں نے اپنے بیٹے اور سینکڑوں کارکنان کے ساتھ تھانہ پر دھاوا بول دیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق رکن اسمبلی نے پولیس کے ساتھ بدسلوکی کی اور چھیڑ خانی کے ملزم کو زبردستی تھانہ سے رہا کروا لیا گیا۔ تاہم پولیس اور انتظامیہ کے افسران اس واقعہ پر کچھ بھی بولنے سے گریز کر رہے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined