قومی خبریں

بہار: کابینہ توسیع معاملہ پر بی جے پی میں بغاوت، رکن اسمبلی گیانیندر ہوئے ناراض

بی جے پی رکن اسمبلی گیانیندر گیانو نے یہاں تک کہہ دیا کہ کابینہ میں صاف ستھری شبیہ والے لیڈروں کو پیچھے کر کے داغیوں کو وزیر بنایا گیا ہے۔

بی جے پی رکن اسمبلی گیانیندر گیانو، تصویر آئی اے این ایس
بی جے پی رکن اسمبلی گیانیندر گیانو، تصویر آئی اے این ایس 

بہار میں نتیش کمار کی قیادت والی این ڈی اے حکومت میں کابینہ توسیع کو لے کر ہنگامہ شروع ہو گیا ہے۔ گورنر پھاگو چوہان نے آج 17 وزراء کو حلف دلایا ہے، جن میں بی جے پی سے 9 اراکین اسمبلی اور جنتا دل یو سے 8 اراکین اسمبلی کو وزیر بنایا گیا ہے۔ کابینہ توسیع کے کچھ دیر بعد ہی بی جے پی لیڈروں میں ناراضگی سامنے آنے لگی ہے۔ ایک بی جے پی رکن اسمبلی نے تو یہاں تک کہہ دیا ہے کہ کابینہ میں صاف ستھری شبیہ والے لیڈروں کو پیچھے کر کے داغیوں کو وزیر بنایا گیا ہے۔

Published: undefined

بی جے پی رکن اسمبلی گیانیندر سنگھ گیانو نے ہندی نیوز چینل این ڈی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس بار کی کابینہ میں صاف ستھری شبیہ والے لیڈروں کو پیچھے کر کے داغیوں کو موقع دیا گیا ہے۔ انھوں نے متنبہ کیا ہے کہ اس طرح کی کابینہ توسیع سے پارٹی کی شبیہ کو نقصان پہنچے گا۔

Published: undefined

این ڈی ٹی وی کے مطابق بی جے پی رکن اسمبلی گیانیندر سنگھ گیانو کا کہنا ہے کہ کابینہ توسیع میں ذات پر مبنی توازن، علاقائی توازن اور تجربے کے توازن پر دھیان نہیں دیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ کہیں کہیں سے تین تین وزراء بنائے گئے اور کہیں سے ایک بھی وزیر نہیں بنایا گیا۔ بی جے پی رکن اسمبلی نے یہ الزام بھی عائد کیا کہ صاف ستھری شبیہ والے لیڈروں کو درکنار کر دیا گیا ہے۔

Published: undefined

گیانیندر سنگھ گیانو نے اعلیٰ ذات سے تعلق رکھنے والے لیڈر کو نائب وزیر اعلیٰ نہیں بنائے جانے کو لے کر بھی ناراضگی ظاہر کی۔ انھوں نے کہا کہ لگتا ہی نہیں کہ کوئی وزن دار چہرہ کابینہ میں ہے۔ سب سے زیادہ اعلیٰ ذات کے لوگ انتخاب میں جیت حاصل کر کے آئے ہیں، تقریباً 50 فیصد اعلیٰ ذات کے لوگ بی جے پی سے جیت کر آئے ہیں اور اس طبقہ سے کوئی نائب وزیر اعلیٰ نہیں بنایا گیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined