قومی خبریں

بی جے پی رکن اسمبلی آشیش شیلار کو ممبئی میئر کے خلاف تضحیک آمیز بیان بازی بھاری پڑی

آشیش شیلار نے ممبئی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رسوئی گیس سلنڈر بلاسٹ معاملے پر ممبئی کی میئر کشوری پیڈنیکر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کے خلاف نازیبا کلمات ادا کئے تھے۔

آشیش شیلار
آشیش شیلار تصویر سوشل میڈیا

بی جے پی رکن اسمبلی اور سابقہ سرکار میں کابینی وزیر آشیش شیلار کو ممبئی عظمٰی میونسپل کارپوریشن کی میئر اور شیوسینا لیڈر کشوری پیڈنیکر کے خلاف تضحیک آمیز بیان بھاری پڑ گیا۔ ممبئی پولیس نے ممبئی بی جے پی کے سابق صدر آشیش شیلار کے خلاف تضحیک آمیز بیان کی بناء پر آئی پی سی کی دفعہ 354 اے اور 509 کے تحت مقدمہ درج کر لیا تھا۔ اس معاملے میں آشیش شیلار نے ممبئی کے مرین لائنس پولیس اسٹیشن پہنچ کر ایک لاکھ روپئے کے عوض آن ٹیبل ضمانت حاصل کیں۔

Published: undefined

واضح رہے کہ آشیش شیلار نے ممبئی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ممبئی کے ورلی علاقے میں رسوئی گیس سلنڈر بلاسٹ معاملے پر ممبئی کی میئر کشوری پیڈنیکر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کے خلاف نازیبا کلمات ادا کئے تھے۔ میئر کشوری پیڈنیکر نے ممبئی پولیس میں نازیبا کلمات کی ادائیگی کے خلاف بی جے پی لیڈر آشیش شیلار کے خلاف شکایت درج کروائی تھی۔

Published: undefined

آشیش شیلار نے قبل از گرفتاری ضمانت حاصل کرنے کے بعد بامبے ہائی کورٹ سے رجوع کیا اور ان کے خلاف میئر کشوری پیڈنیکر کی درخواست پر دائر مقدمات کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا۔ آشیش شیلار نے کہا کہ ان کے خلاف غیر قانونی طریقے سے ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ شیلار نے کہا کہ مہا وکاس اگھاڑی سرکار کے خلاف آواز بلند کرنے پر ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے، ان کی آواز کو دبانے کی کوشیش کی جا رہی ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ممبئی کے ورلی علاقے کی بی ڈی ڈی چار میں رسوئی گیس سلنڈر بلاسٹ کا حادثہ پیش آیا تھا۔ اس حادثے میں تین افراد ہلاک ہوئے تھے۔ آشیش شیلار کے ذریعے کشوری پیڈنیکر کی شان میں تضحیک آمیز بیان بازی اور مقدمے کے بعد بی جے پی لیڈران آشیش شیلار کی حمایت میں آگے آگئے ہیں۔ اس درمیان آشیش شیلار کے ذریعے نازیبا کلمات کی ادائیگی کے خلاف کشوری پیڈنیکر نے مہاراشٹر کے وزیر داخلہ دلیپ ولسے پاٹل سے بھی شکایت کی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined