اروند کیجریوال، ویڈیو گریب
دہلی میں ہونے والے اسمبلی انتخاب کے پیش نظر تمام سیاسی پارٹیوں نے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ ساتھ ہی سیاسی لیڈران نے ایک دوسرے پر الزامات کا لامتناہی سلسلہ بھی شروع کر دیا ہے۔ کیجریوال نے الیکشن کمیشن کو ایک خط لکھا ہے جس میں انہوں نے الزام لگایا ہے کہ بی جے پی کے کچھ لیڈران اور مرکزی وزراء اپنے پتے پر فرضی ووٹر بنوا رہے ہیں۔ کیجریوال نے الیکشن کمیشن سے ان لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی مانگ کی ہے۔
Published: undefined
کیجریوال نے الیکشن کمیشن کو لکھے خط میں کہا ہے کہ بی جے پی امیدوار پرویش ورما کے پتے پر 33 نئے ووٹرس بنانے کی درخواست دی گئی ہے۔ اگر یہ بی جے پی امیدوار کی مرضی سے ہوا ہے تو پرویش ورما کو فوری طور پر انتخاب لڑنے سے نااہل قرار دیا جانا چاہیے۔ ساتھ ہی کیجریوال نے خط میں لکھا ہے کہ بی جے پی دہلی کے لوگوں کی آنکھوں میں دھول جھونکنے اور خفیہ طور پر ووٹر لسٹ میں ہیرا پھیری کرنے کے لیے بیک ڈور کی سیاست میں مصروف ہے۔
Published: undefined
اروند کیجریوال نے خط میں مزید لکھا ہے کہ عام آدمی پارٹی کے ذریعہ ووٹر لسٹ میں ہیرا پھیری کی ان کی کوششوں کو پکڑا گیا، جس کے بعد بی جے پی نے ووٹر لسٹ میں ہیرا پھیری کرنے کے لیے ایک نیا طریقہ اپنایا ہے۔ بی جے پی لیڈران اور اراکین پارلیمنٹ کے پتوں کا استعمال کر کے ملک بھر سے ووٹوں کو نئی دہلی اسمبلی انتخاب میں منتقل کیا جا رہا ہے۔ ساتھ ہی کیجریوال نے کہا کہ چونکانے والی بات یہ ہے کہ 33 نئے ووٹ بی جے پی امیدوار پرویش ورما کی سرکاری رہائش گاہ پر ٹرانسفر کرنے کے لیے جمع کیے گئے ہیں۔ کیا ہم سے اس بات پر یقین کرنے کی امید کی جا رہی ہے کہ راتوں رات پورے ملک سے 33 لوگوں نے اپنی رہائشی جگہ بدل لی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined