قومی خبریں

پالگھر موب لنچنگ کو مذہبی رنگ دے رہی ہے بی جے پی: سچن ساونت

سچن ساونت کا کہنا ہے کہ سادھوؤں کے لباس کو دیکھ کر بھی موب لنچنگ نہیں رکتی، جو نہایت تشویشناک ہے۔ افواہوں کی بنیاد پر یہ واقعہ پیش آیا ہے اور اس کی تفتیش ہونی چاہیے کہ افواہوں کے پسِ پشت کون ہے۔

کانگریس لیڈر سچن چاونت (تصویر سوشل میڈیا)
کانگریس لیڈر سچن چاونت (تصویر سوشل میڈیا) 

ممبئی: پالگھر میں بھیڑ کے ذریعے تین لوگوں کے قتل کے افسوسناک واقعے کو مذہبی رنگ دینے کی کوشش پر سخت تنقید کرتے ہوئے مہاراشٹر پردیش کانگریس کے جنرل سکریٹری وترجمان سچن ساونت نے بی جے پی پر الزام لگایا ہے کہ وہ اس معاملے میں گھٹیا سیاست کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ اپنے آپ میں افسوسناک وقابلِ مذمت تو ہے ہی، لیکن اسے مذہبی رنگ دے کر بی جے پی اس پر گھٹیا سیاست کررہی ہے۔ بی جے پی کو اس پر شرم آنی چاہیے۔

Published: undefined

میڈیا کے لیے جاری اپنے بیان میں سچن ساونت نے کہا ہے کہ بی جے پی گزشتہ پانچ سالوں تک ریاست میں برسرِ اقتدار رہی اور ریاست وملک میں اس طرح کے بیشتر واقعات کو روکنے میں ناکام رہنے والے آج پالگھر کے واقعے پر سیاست کررہے ہیں جو افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے دنوں پالگھر میں لنچنگ کے دو واقعات ہوئے تھے۔ دھولیہ میں بھی اسی طرح کا واقعہ پیش آیا تھا۔ پونے میں بھی ایسا ہی ہوا تھا۔ اس وقت دیوندرفڈنویس ہی وزیراعلیٰ تھے، انہوں نے استعفیٰ کیوں نہیں دیا؟

Published: undefined

سچن ساونت نے بتایا کہ جس گاؤں میں یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے اس کا نام دیوشی گڈچنچولی ہے اور یہ گاؤں جس گروپ گرام پنچایت میں آتا ہے، وہاں پرگزشتہ دس سالوں سے بی جے پی کا سرپنچ ہے۔ یہ گرام پنچایت بی جے پی کا گڑھ ہے۔ اس گرام پنچایت میں بی جے پی کی چتراچودھری سرپنچ ہیں اور گرفتار شدگان میں بیشتر لوگوں کا تعلق بی جے پی سے ہے۔

Published: undefined

سچن ساونت نے مزید کہا ہے کہ اس واقعے کی بنیاد ایک افواہ تھی کہ کچھ مسلم پولس وڈاکٹر کے لباس میں آتے ہیں اور بچوں کا اغواءکرکے ان کی کڈنیاں نکال لیتے ہیں نیز کنویں میں تھوک کر کورونا پھیلاتے ہیں۔ اس طرح کی افواہ کی بنیاد پر سماج کو متشدد بنانے کی سازش کون کررہا ہے؟ سادھوؤں کے لباس کو دیکھ کر بھی ماب لنچنگ نہیں رکتی ہے جو نہایت تشویشناک ہے۔ ان افواہوں کے پسِ پشت کون ہے؟ اس کی تفتیش ہونی چاہیے۔ سچن ساونت نے یہ سوال کیا ہے کہ مرکز میں برسرِ اقتدار بے جے پی کے لیڈران نے اس طرح کی افواہوں کے روک تھام کے لیے کیا اقدام کیا اورمتشدد بھیڑ کو روکنے کے لیے کیا کوششیں کیں؟

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined