قومی خبریں

بی جے پی حکومت کا بڑبولاپن کورونا بحران کے بڑھنے کا سبب: اکھلیش

اکھلیش یادو نے منگل کو جاری بیان میں کہا کہ سماجوادی پارٹی بحران کے اس دور میں عوام کے ساتھ ہے، آگے بھی رہی گی۔ لیکن جہاں حکومت کی کمی ہوگی اسے اجاگر کرنا بھی پارٹی کا اخلاقی اور سماجی فرض ہے۔

اکھلیش یادو، تصویر یو این آئی
اکھلیش یادو، تصویر یو این آئی PHOOL CHANDRA

لکھنؤ: سماجوادی پارٹی (ایس پی) صدر اکھلیش یادو نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت کا بڑبولاپن خود بڑھتے کورونا بحران کا سبب ہے۔ ریاست کے عوام علاج، دوا اور آکسیجن کے لئے در در بھٹک رہے ہیں، مگر بی جے پی حکومت غلط تشہیر اور اشتہاروں کے سہارے سبھی کو بھٹکانے کا کام کر رہی ہے۔

Published: undefined

اکھلیش یادو نے منگل کو جاری بیان میں کہا کہ سماجوادی پارٹی بحران کے اس دور میں عوام کے ساتھ ہے، آگے بھی رہی گی۔ لیکن جہاں حکومت کی کمی ہوگی اسے اجاگر کرنا بھی پارٹی کا اخلاقی اور سماجی فرض ہے۔ جمہوریت میں اپوزیشن پارٹی کی آرتی اتارنے کے لئے نہیں ہے۔ بی جے پی نے چار سال میں عوام کے مفاد میں ایک بھی قابل ذکر ترقیاتی کام نہیں کیا ہے۔ سیفئی سے گورکھ پور تک میڈیکل کے شعبہ میں جو بھی کام ہوئے وہ سبھی سماجوادی حکومت کے دور اقتدار میں ہوئے۔

Published: undefined

اکھلیش یادو نے کہا کہ بی جے پی حکومت نے میڈیکل خدمات پر توجہ نہ دے کر انہیں برباد کیا ہے۔ انفیکشن کے دوسرے حملے کے زیادہ خطرناک ہونے کی ماہرین کی وارننگ کے باوجود حالات سنبھالنے کی کوشش نہیں کی گئی۔ گورکھپور اور رائے بریلی میں ایمس سماجوادی حکومت کی ہی دین ہے۔ بی جے پی حکومت انہیں ٹھیک سے شروع بھی نہیں کرپائی۔ بھرتی نہ ہونے سے ڈاکٹروں میں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی بھاری کمی ہے۔ بی جے پی حکومت کو اپنی کرنی پر شرم نہیں آتی ہے۔

Published: undefined

اکھلیش یادو نے کہا کہ انتخابی مہم چلانے والے وزیراعلیٰ کی کھوکھلی یقین دہانیوں سے تڑپ تڑپ کر ہو رہی اموات کو چھپایا نہیں جاسکتا۔ بیٹا آگرہ میں اپنے والد کو لے کر دوڑتا رہا، علاج نہیں ملا۔ کانپور میں، ڈیڑھ گھنٹہ تک وہ لاشیں کارٹ پر پڑی رہیں۔ گورکھپور میں سڑک پر مریض کی موت۔ کانپور کے ایک اسپتال میں آکسیجن ختم، 2 ہلاک، آگرہ کے ایک اسپتال میں، یہ کہا جارہا ہے کہ پہلے 5 سلینڈر لائیں تب ہی ہم آپ کو داخل کریں گے۔ وینٹی لیٹر، بھاپ مشینیں، آکسیجن سبھی بلیک مارکیٹ میں چل رہے ہیں۔ حکومت اس پر قابو پانے میں ناکام رہی ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ ریاست میں بحران اس لئے بھی ہے کہ وزیر اعلی کی ٹیم الیون بھی کسی کام کی ثابت نہیں ہو رہی ہے۔ اس کے سارے سسٹم بیکار ہوچکے ہیں۔ اسپتال اور گھر میں مریضوں کی کوئی دیکھ بھال نہیں ہے۔ اس طرح کے پریشان حال لوگوں کی زندگیوں کے ساتھ کھلواڑ کرنا غیرانسانی ہونے کی تمام حدیں پار کر گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined