قومی خبریں

’بی جے پی حکومت کسانوں کو موت کے منہ میں دھکیل رہی ہے‘ پرینکا گاندھی کی متاثرہ کنبوں سے ملاقات

پرینکا گاندھی اس وقت بندیل کھنڈ کے دورے پر ہیں اور ان کسانوں کے اہل خانہ سے ملاقات کی جو کھاد کے لئے قطار میں لگے تھے اور دو افراد کی موت ہو گئی تھی

للت پور میں متوفی کسان کے اہل خانہ سے ملاقات کرتی پرینکا گاندھی / تصویر ٹوئٹر
للت پور میں متوفی کسان کے اہل خانہ سے ملاقات کرتی پرینکا گاندھی / تصویر ٹوئٹر 

لکھنؤ: پرینکا گاندھی اس وقت بندیل کھنڈ کے دورے پر ہیں اور ان کسانوں کے اہل خانہ سے ملاقات کی جو کھاد کے لئے قطار میں لگے تھے اور دو افراد کی موت ہو گئی تھی۔ پرینکا گاندھی کے للت پور دورے پر کانگریس کا کہنا ہے کہ ان کی لیڈر نے متاثرہ کسان کنبوں سے مل کر ان کا غم بانٹا۔

Published: undefined

پارٹی کی طرف سے کہا گیا کہ بدانتظامی سے پیدا ہونے والے کھاد کے بحران کے سبب قطار میں کھڑے کھڑے کسانوں کی موت واقع ہو گئی۔ ان سبھی کسانوں نے کھیتی کے لئے موٹا قرض لیا تھا اور حکومت کی پالیسیوں کے سبب قرض کے بوجھ تلے دبتے جا رہے تھے۔ کھاد کی عدم دستیابی، معاوضہ نہیں ملنے اور فصل کی بربادی سے کسانوں کی پریشانیوں میں لگاتار اضافہ ہوتا جا رہا تھا۔

Published: undefined

کانگریس کی جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی نے 4 کسانوں کے اہل خانہ سے ملاقات کی جو مبینہ طور پر بیمار پڑ گئے اور کھاد خریدنے کے لئے قطار میں انتظار کرتے ہوئے فوت ہو گئے۔ علاقہ زرعی کھاد کی قلت کا سامنا کر رہا ہے۔ ملاقات کے بعد کانگریس کی طرف سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ’’درد بانٹنا ہماری روایت رہی ہے۔ گاؤں، غریب، مزدور، کسان کی تکلیف کسان کی تکلیف ہے۔ کہیں فصل کا دام نہیں مل رہا، کہیں کھاد نہیں مل رہی، کسان پریشان ہیں۔ بی جے پی حکومت کی پالیسیاں کسان کو موت کے منہ میں دھکیل رہی ہیں۔‘‘

Published: undefined

قبل ازیں، للت پور جاتے وقت پرینکا گاندھی نے لکھنؤ کے چار باغ ریلوی اسٹیشن پر قلیوں سے ملاقات کی اور ان کی دقتوں کو سنا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت میں سماج کا ہر طبقہ پریشان ہے۔ آج ایک ایسی حکومت کی ضرورت ہے جو لوگوں کے سکھ دکھ کا حصہ بنے۔ لکھنؤ سے للت پور کے سفر کے لئے انہوں نے ٹرین کی مدد لے کر یہ پیغام دینے کی کوشش کی کہ وہ عوام الناس سے براہ راست رابطہ قائم کرنا چاہتی ہیں۔

Published: undefined

کانگریس کی طرف سے ایک بیان میں کہا گیا، ’’قطاروں میں ہمارے انداتا دم توڑ رہے ہیں۔ ایک طرف یوگی حکومت کہتی ہے کہ ریاست میں کھاد کی کوئی کمی نہیں ہے لیکن بندیل کھنڈ میں دکانوں کے باہر کسانوں کی لمبی قطار حکومت کے دعوے کی پول کھول رہی ہے۔ بی جے پی حکومت انداتاؤں کے خلاف مہم چلا رہی ہے۔ اب ریاست کا کسان جاگ چکا ہے اور اپنے ووٹ کے دم پر تبدیلی کا انتظار کر رہا ہے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined