قومی خبریں

’’بی جے پی حکومت کسانوں کی تباہی کا جشن منا رہی ہے‘‘

اکھلیش یادو نے کہا کہ ’’اتر پردیش میں بی جے پی کی ڈبل انجن کی حکومت کے ہوتے ہوئے ریاستی حکومت کا غرور اب تمام حدود کو پار کرچکا ہے۔ ریاست میں کہیں کسی کی سماعت نہیں ہورہی ہے۔‘‘

اکھلیش یادو، تصویر یو این آئی
اکھلیش یادو، تصویر یو این آئی 

لکھنؤ: سماج وادی پارٹی (ایس پی) سربراہ اکھلیش یادو نے کہا کہ بی جے پی حکومت کسانوں کی تباہی کا جشن منارہی ہے۔ اکھلیش یادو نے پیر کے روز دیے گئے اپنے بیان میں کہا کہ بی جے پی حکومت نے چھ سالوں میں کسانوں کو کچھ بھی فائدہ نہیں پہنچایا ہے۔ کسانوں کی نہ تو آمدنی دوگنی ہویی ہے نہ ہی اخراجات کی ڈیڑھ گنی قیمت ملی۔ ایم ایس پی دینا تو دور کی بات بی جے پی حکومت نے کسانوں کے پاس جو جمع پونجی ہے اسے بھی لوٹنے کر انتظام کرلیا ہے۔ کسانوں کے سر پر کھیتی اور زمین-جائیداد جانے کا خطرہ منڈلا رہا ہے۔

Published: undefined

سابق وزیر اعلی نے کہا کہ المیہ یہ ہے کہ ریاست میں بی جے پی کی ڈبل انجن کی حکومت کے ہوتے ہوئے ریاستی حکومت کا غرور اب تمام حدود کو پار کرچکا ہے۔ ریاست میں کہیں کسی کی شنوائی نہیں ہورہی ہے۔ دھان کی لوٹ سرے عا ہورہی ہے۔ دھان خرید میں دھاندھلی سے تنگ آکر ایک جانب کسان خودکشی کرنے کی کوشش انتظامیہ کے بے رحم رویہ کو ثابت کرتا ہے۔

Published: undefined

اکھلیش یادو نے بتایا کہ گنا سہارا قیمتوں میں تو اضافہ نہیں کیا گیا اوپر سے ملوں میں کروڑوں روپئے کا بقایا ہے۔ اجودھیا میں مسودا اور راجا گاؤں چینی ملوںپر کسانوں کا 50.38کروڑ روپئے بقایا ہے۔ گونڈہ کی بجاج چینی مل پر کسانوں کا گذشتہ سال کا 146کروڑ روپئے بقایا ہے۔ ریاست میں ابھی بھی آٹھ ہزار کروڑ روپئے سے زیادہ گنا کسانوں کا ملوں پر بقایا ہے۔14دنوں کے اندر سود سمیت ادائیگی کا دعوی کرنے والی بی جے پی حکومت کو ادائیگی کرنے میں اب تاخیر کیوں ہورہی ہے۔

Published: undefined

ایس پی سربراہ نے کہا کہ بی جے پی حکومت کسانوں کے تئیں کافی غیر حساسیت کا مظاہرہ کررہی ہے۔ مہنگائی کی مار نے تو کسانوں کی پہلے سے ہی کمر توڑ رکھی ہے۔ اتنے پر بھی دعوی ہے کہ بی جے پی کسانوں کی بہی خواہ ہے۔بی جے پی کا یہ جھوٹ سیدھے کسانوں کو رسوا کرنے کے مترادف ہے۔ کسان اپنا مستقبل بچانے کو جان دے رہا ہے۔ بی جے پی کالے زرعی قوانین تھوپنا چاہ رہی ہے۔عوام بھی اب کسانوں کے مطالبات میں ان کے ساتھ کھڑے ہوگئے ہیں۔

Published: undefined

اکھلیش یادو نے کہا کہ کسانوں کی حمایت میں سماج وادی پارٹی لگاتار احتجاجی مظاہرے کررہی ہے۔ کسان، یاترا، کسان گھیرا کے ذریعہ سے کسانوں سے رابطہ کر کے ان کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا اور سماج وادی حکومت کے کاموں کی جاکاری بھی ان تک پہنچائی گئی ۔بی جے پی حکومت نے ان پرامن پروگراموں کو بھی ہراسانی کے ذریعہ دبانے کی کوشش کی ۔انہوں نے انتباہ انداز میں کہا کہ بی جے پی کو معلوم ہونا چاہئے کہ جمہوری اقدار کی خلاف ورزی کے نتائج اچھے نہیں ہوتے ہیں۔ اب کسان اور نوجوان مل کربی جے پی کی استحصال اور ہراسانی کا سخت جواب دیں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined