وراٹ-انوشکا کے گھر ’ننھی پری‘ کی آمد، سوشل میڈیا پر نیک خواہشات کا سلسلہ شروع

بیٹی ہونے کی خوشخبری دینے کے ساتھ ساتھ وراٹ کوہلی نے بیٹی اور ماں (انوشکا شرما) دونوں کے صحت مند ہونے کی اطلاع بھی اپنے شیدائیوں کو دی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

تنویر

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی جس خوشی کی آمد کے پیش نظر آسٹریلیا دورہ چھوڑ کر ہندوستان واپس آئے تھے، وہ خوشی آج دوپہر انھیں نصیب ہو گئی۔ وراٹ کوہلی کی بیوی انوشکا شرما نے ایک خوبصورت بیٹی کو جنم دیا ہے اور اس ننھی پری کی آمد سے اہل خانہ میں خوشی کا ماحول دیکھنے کو مل رہا ہے۔ بیٹی کی پیدائش کی خبر خود وراٹ کوہلی نے اپنے آفیشیل ٹوئٹر ہینڈل سے دی۔ انھوں نے ٹوئٹ میں بتایا کہ ’’ہم دونوں کو یہ بات بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ آج دوپہر ہمارے یہاں بیٹی ہوئی ہے۔‘‘ ساتھ ہی انھوں نے یہ بھی لکھا کہ ’’ہم آپ کے پیار اور نیک خواہشات کے لیے دل سے شکرگزار ہیں۔‘‘

بیٹی ہونے کی خوشخبری دینے کے ساتھ ساتھ وراٹ کوہلی نے بیٹی اور ماں دونوں کے صحت مند ہونے کی اطلاع بھی اپنے چاہنے والوں کو دی۔ انھوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ’’انوشکا اور ہماری بیٹی دونوں بالکل ٹھیک ہیں، اور ہماری یہ خوش قسمتی ہے کہ ہمیں زندگی کا یہ چیپٹر تجربہ کرنے کو ملا۔ ہم جانتے ہیں کہ آپ یہ ضرور سمجھیں گے کہ اس وقت ہم سب کو تھوڑی پرائیویسی چاہیے ہوگی۔‘‘ اس طرح سے وراٹ کوہلی نے اپنے شیدائیوں کو یہ بھی اشارہ دے دیا کہ وہ کچھ وقت کے لیے پرائیویسی چاہتے ہیں اور اپنی خوشی کو انجوائے کر رہے ہیں۔


’وروشکا‘ یعنی وراٹ اور انوشکا کی بیٹی ممبئی کے ایک اسپتال میں پیدا ہوئی ہے اور اس خبر کو جیسے ہی وراٹ کوہلی نے ٹوئٹ کیا، مبارکباد اور نیک خواہشات کا ایک طویل سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ عرفان پٹھان اور سائنا نہوال جیسی کھیل ہستیوں کے ساتھ ساتھ فلمی ہستیاں بھی بڑی تعداد میں وروشکا کو مبارکباد پیش کر رہی ہیں اور بیٹی کی کامیاب زندگی کے لیے دعائیں بھی دے رہی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔