قومی خبریں

بہار ضمنی انتخاب میں شکست کے خوف سے گھبرائی بی جے پی میرے کنبہ پر سی بی آئی کے ذریعہ ’ٹارگیٹ‘ کر رہی: تیجسوی یادو

آر جے ڈی لیڈر اور بہار کے نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو نے ہفتہ کے روز کہا کہ بی جے پی مکامہ اور گوپال گنج میں ضمنی انتخاب ہارنے جا رہی ہے، اس لیے وہ ان کے کنبہ کو نشانہ بنا رہی ہے۔

تیجسوی یادو، تصویر یو این آئی
تیجسوی یادو، تصویر یو این آئی PAPPI SHARMA

آر جے ڈی لیڈر اور بہار کے نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو نے ہفتہ کے روز کہا کہ بی جے پی مکامہ اور گوپال گنج میں ضمنی انتخاب ہارنے جا رہی ہے۔ اسی شکست کے خوف سے ہی بی جے پی مرکزی ایجنسیوں کا استعمال کر میرے کنبہ کو نشانہ بنا رہی ہے۔ تیجسوی کا یہ بیان سی بی آئی کے ذریعہ یو پی اے حکومت میں وزیر ریل کی شکل میں لالو پرساد کی مدت کار کے دوران ہوئے ایک مبینہ ملازمت گھوٹالے کے سلسلے میں ان کے والد لالو پرساد اور والدہ رابڑی دیوی سمیت 16 لوگوں کے خلاف فرد جرم داخل کرنے کے ایک دن بعد آیا ہے۔

Published: undefined

فرد جرم میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ پٹنہ میں ایک لاکھ اسکوائر فٹ سے زیادہ اراضی مبینہ طور پر ملازمت کے بدلے لالو پرساد کے کنبہ کو ٹرانسفر کر دیا گیا تھا۔ اس معاملے میں تیجسوی یادو نے کہا کہ لالو پرساد کے خلاف مرکزی ایجنسیوں کا استعمال کرنا بی جے پی کی ایک جانی مانی پالیسی ہے۔ ایسا اس لیے کیونکہ اس کے لیڈر جانتے ہیں کہ وہ بہار میں آئندہ ضمنی انتخابات میں شکست کھانے والے ہیں۔ تیجسوی نے کہا کہ ’’ہم نے مکامہ اور گوپال گنج کے لوگوں سے بات کی ہے اور ہمیں یقین ہے کہ مہاگٹھ بندھن کے امیدوار آرام سے دونوں سیٹوں پر جیت حاصل کریں گے۔ ہم جلد ہی امیدواروں کے ناموں کا اعلان کریں گے۔‘‘

Published: undefined

تیجسوی یادو نے مرکزی ایجنسیوں کے ذریعہ ہو رہی کارروائی پر کوئی حیرانی ظاہر نہیں کی۔ انھوں نے کہا کہ بی جے پی اپوزیشن لیڈروں کے خلاف مرکزی ایجنسیوں کا غلط استعمال کر رہی ہے۔ آج سی بی آئی ہے، کل ہم امید کر رہے ہیں کہ ای ڈی اور انکم ٹیکس ہمارے پیچھے آئیں گے۔ اس میں نیا کیا ہے!

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined