قومی خبریں

ملک کو ایک نئی سمت دینے والا یہ اہم انتخاب ہے : سنیل تٹکرے

یہ انتخاب ملک کو ایک نئی سمت دینے والا ہے، اس لیے ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے آپ لوگ ہمیں بھرپور اکثریت کے ساتھ ووٹ دیں۔

<div class="paragraphs"><p>سنیل تٹکرے/  سوشل میڈیا</p></div>

سنیل تٹکرے/ سوشل میڈیا

 

نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے ریاستی صدر اور رائے گڑھ لوک سبھا حلقہ سے امیدوار سنیل تٹکرے نے پاج پنڈھری کے لوگوں سے آئندہ لوک سبھا انتخابات میں حمایت کرنے اور بھرپور اکثریت میں ووٹ دینےکی اپیل کی۔

Published: undefined

انہوں نے جلسۂ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ انتخاب ملک کو ایک نئی  سمت دینے والا ہے، اس لیے ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے آپ لوگ ہمیں بھرپور اکثریت کے ساتھ ووٹ دیں۔

Published: undefined

جلسۂ عام سے خطاب کرتے ہوئے سنیل تٹکرے نے کہا کہ پچھلے انتخابات میں شری وردھن سے مجھے کم ووٹ ملے تھے لیکن اس بار مجھے سب سے زیادہ ووٹ حاصل ہوں گے۔ تٹکرے نے کہا کہ ادھو ٹھاکرے نے کانگریس کے ساتھ اتحاد کیا ہے، یہ ٹھیک ہے لیکن اگر ہم نے بی جے پی کے ساتھ اتحاد کیا ہے تو ہم پر سوالیہ نشان کھڑا کیا جاتا ہے۔

Published: undefined

سنیل تٹکرے نے کہا کہ ممبئی کے سسون ڈاک کو ایک اہم مرکز سمجھا جاتا ہے۔ اسی طرح پاج پنڈھری کے ہرنئی میں بندر گاہ کی تعمیر کی جائے گی۔ ہرنئی کے بندرگاہ کے لیے 205 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی ہے۔ ہرنئی بندر گاہ کی تعمیر سے یہاں سے بین الاقوامی کاروبار کرنا ممکن ہوگا۔ مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے اس بندر گاہ کے لیے فنڈز مل چکے ہیں۔ اس علاقے میں میرین پارک اور فوڈ پارک بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور یہ پارک 180 سرکاری جگہوں میں سے 160 ایکڑ میں پر تعمیر کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ ایم ایل اے یوگیش کدم نے یقین دلایا کہ وہ ماہی گیری کے معاملے میں ایک صنعت قائم کرنے کی کوشش کریں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined