قومی خبریں

میری حکومت بی جے پی کو راس نہیں آئی: کمل ناتھ

کمل ناتھ نے پریس کانفرنس میں اپنی حکومت کے ذریعہ کئے گئے کاموں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت نے 15 مہینے میں جتنے بھی کام کئے وہ عوام کے لئے تو اچھے تھے، لیکن بی جے پی کو راس نہیں آئے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی کمل ناتھ نے پریس کانفرنس کر کے آج باضابطہ یہ اعلان کر ہی دیا کہ وہ وزیر اعلی کے عہدے سے اپنا استعفی دے رہے ہیں۔ کمل ناتھ کے اس اعلان کے بعد مدھیہ پردیش میں چل رہے سیاسی شہ اور مات کا کھیل ختم ہو گیا۔اس سے قبل مدھیہ پردیش اسمبلی کے اسپیکر نے 16 اراکین اسمبلی کے استعفے منظور کر لئے تھے جس کے بعد اندازہ ہو گیا تھا کہ کانگریس کی کمل ناتھ حکومت نے ہتھیار ڈال دیئے ہیں اور حکومت بچانے کی تمام کوششیں ناکام ہو گئی ہیں۔

Published: 20 Mar 2020, 2:11 PM IST

کمل ناتھ نے وزیر اعلی کی حیثیت سے آخری پریس کانفرنس میں اپنی حکومت کے ذریعہ کئے گئے کاموں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت نے بی جے پی کے 15 سال کے مقابلے میں 15 مہینے میں جو کام کیے، وہ عوام کے لیے بہت مفید تھے۔ انھوں نے کہا کہ "میں نے 15 مہینے میں جتنے بھی کام کئے وہ تمام عوام کے لئے تو اچھے تھے، لیکن بی جے پی کو راس نہیں آئے۔" انہوں نے کہا کہ بی جے پی ان کی حکومت کے کاموں سے خوفزدہ ہو گئی اور اس کو یہ احساس ہو گیا کہ اگر یہ حکومت ایسے عوام کے لئے کام کرتی رہی تو بی جے پی کی مدھیہ پردیش میں واپسی نا ممکن ہے۔ اسی خوف کے پیش نظر بی جے پی نے پھر سازش رچی اور اس میں کامیاب ہو گئی۔ لیکن وہ عوام کے لئے کام کرتے رہے ہیں اور کرتے رہیں گے۔

Published: 20 Mar 2020, 2:11 PM IST

کمل ناتھ نے کہا کہ آج کے بعد کل آئے گا اور کل کے بعد پرسوں بھی آئے گا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ پرسوں کے آنے سے مراد ان کا 23 سیٹوں (22 کانگریس اور ایک بی جے پی)پر ہونے والے انتخابات سے ہے۔ انہوں نے پریس کانفرنس کے دوران کانگریس کے اپنے ساتھیوں کا بھرپور تعاون کے لیے شکریہ ادا کیا۔ کانگریس ، کمل ناتھ اور دگوجے کے لئے اب سب سے بڑا چیلنج کانگریس کےباقی اراکین اسمبلی کو سمیٹ کر رکھنا ہے۔

Published: 20 Mar 2020, 2:11 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 20 Mar 2020, 2:11 PM IST