قومی خبریں

عام آدمی پارٹی  پراپرٹی ٹیکس کے نام پر لوگوں کو دھوکہ دینے کی کوشش کر رہی ہے: بی جے پی

دہلی کے لوگ چاہتے ہیں کہ جھوٹے اعلانات کرنے کے بجائے عآپ کی قیادت آج 25 فروری کو دہلی میونسپل کارپوریشن میں اپنی اکثریت ثابت کرے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی دہلی ریاستی یونٹ نے پراپرٹی ٹیکس (ہاؤس ٹیکس) کے معاملے پر عام آدمی پارٹی (عآپ) کو نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ شکست سے مایوس عام آدمی پارٹی کے رہنما ایک بار پھر دہلی کے لوگوں کو دھوکہ دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Published: undefined

دہلی میونسپل کارپوریشن (ایم سی ڈی) میں حزب اختلاف کے رہنما راجہ اقبال سنگھ اور دہلی بی جے پی کے ترجمان پراوین شنکر کپور نے پیر کو کہا کہ اسمبلی انتخابات میں شکست کے بعد، عآپ اب ایم سی ڈی میں اکثریت کھو چکی ہے کیونکہ اس کے کونسلرز بی جے پی میں چلے گئے ہیں۔

Published: undefined

بی جے پی رہنماؤں نے کہا کہ عآپ رہنما اچھی طرح جانتے ہیں کہ پراپرٹی ٹیکس سے متعلق کل ان کے اعلانات چھلاوا ہیں، کیونکہ ایسا کوئی بھی اعلان کرنے سے پہلے دہلی مالیاتی کمیشن، سٹی ویلیویشن کمیٹی اور کارپوریشن کی اسٹینڈنگ کمیٹی کی پیشگی منظوری ضروری ہے، جو آج تک تشکیل نہیں دی گئی ہے۔

Published: undefined

سنگھ نے کہا کہ عآپ ایم پی سنجے سنگھ اور آپ رہنما درگیش پاٹھک ہمیشہ جھوٹ کی سیاست کرتے رہے ہیں، لیکن دہلی کے میئر مہیش کھنچی اور لیڈر آف ہاؤس مکیش گوئل میونسپل کارپوریشن کے قوانین سے واقف ہیں۔ اس کے باوجود اب وہ جان بوجھ کر میونسپل کارپوریشن ہاؤس میں افراتفری کی صورتحال پیدا کر رہے ہیں۔

Published: undefined

راجہ اقبال سنگھ اور پروین شنکر کپور نے کہا ہے کہ دہلی کے لوگ چاہتے ہیں کہ جھوٹے اعلانات کرنے کے بجائے عآپ کی قیادت آج  25 فروری کو دہلی میونسپل کارپوریشن ہاؤس میں اپنی اکثریت ثابت کرے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined