قومی خبریں

بی جے پی بدعنوانی کے جھوٹے الزامات عائد کرنے پر معافی مانگے: کانگریس

سچن ساونت نے منورا پروجیکٹ میں اتل بھٹکھلکر کے بدعنوانی کے الزامات کو غلط قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اقتدار کی ہوس میں مہا وکاس آگاڑی حکومت پر تنقید کرنے والی بی جے پی بے نقاب ہوگئی ہے

سچن ساونت، تصویر آئی اے این ایس
سچن ساونت، تصویر آئی اے این ایس 

اورنگ آباد: مہاراشٹر کانگریس کے جنرل سکریٹری اور ترجمان سچن ساونت نے اتوار کے روز کہا کہ منورا ایم ایل اے ہاسٹل پروجیکٹ کے بارے میں مہا وکاس آگاڑی حکومت پر جھوٹے الزامات عائد کرنے کے سلسلے میں اتل بھٹکھلکر اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو معافی مانگی چاہیے۔

Published: undefined

سچن ساونت نے گزشتہ روز سلسلہ وار ٹوئٹس میں کہا کہ مودی حکومت کی نیشنل بلڈنگ کنسٹرکشن کارپوریشن لمیٹڈ (این بی سی سی) کمپنی نے منورا ایم ایل اے ہاسٹل کی تعمیر نو کے لئے اس پروجیکٹ کی لاگت طے کی ہے۔ لہذا، بی جے پی کے ایم ایل اے بھٹکھلکر اور بی جے پی کو بغیر کسی جانکاری کے 900 کروڑ روپئے کی بدعنوانی کے الزامات عائد کرنے کے لئے معافی مانگنی چاہیے۔

Published: undefined

انہوں نے منورا پروجیکٹ میں اتل بھٹکھلکر کے بدعنوانی کے الزامات کو غلط قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اقتدار کی ہوس میں مہا وکاس آگاڑی حکومت پر تنقید کرنے والی بی جے پی بے نقاب ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ منورا ایم ایل اے ہاسٹل کی تعمیر نو کا فیصلہ دیویندر فڑنویس حکومت نے لیا تھا اور اس کا کام این بی سی سی کو فڑنویس حکومت نے دیا تھا۔

Published: undefined

واضح رہے کہ اتل بھٹکھلکر نے ریاستی حکومت پر اس پروجیکٹ کی لاگت بڑھانے اور ریاستی حکومت پر بدعنوانی کا الزام لگایا ہے۔ کانگریس لیڈر نے کہا کہ مودی سرکار کی این بی سی سی نے پہلی بار 28 فروری 2020 کو مقننہ کو سونپے گئے ڈرافٹ ای ۔ٹینڈر نوٹس میں اس پروجیکٹ کی لاگت 810 کروڑ روپے بتائی تھی، لیکن کمپنی نے 8 دسمبر 2020 کو اپنے تفصیلی تخمینے میں لاگت بڑھاکر 875.62 کروڑ کردی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined