اعظم خان کی طبیعت بگڑی، جیل سے میدانتا اسپتال منتقل

اتر پردیش کے سابق وزیر اعظم خان کورونا پازیٹو ہیں اور جیل میں قید ہیں ۔کل ان کی طبیعت بگڑ گئی جس کے بعد انہیں میدانتا اسپتال میں منتقل کیا گیا ہے۔

فائل تصویر
فائل تصویر
user

قومی آوازبیورو

اتر پردیش کی سیتا پور جیل میں گزشتہ ایک سال سے قید سماج وادی پارٹی کےسینئر رہنما اورسابق وزیر اعظم خان کی اچانک کل طبیعت بگڑ گئی جس کے بعد انہیں جیل سے میدانتا اسپتال بھیجا گیا ہے۔27 اپریل سے سیتاپور جیل میں بند اعظم خان اور ان کا بیٹا عبد اللہ کے تعلق سے خبرآئی تھی کہ 30 اپریل سے دونوں کورونا سے متاثر ہیں۔

اے بی پی نیوز پرشائع خبر کے مطابق ڈپٹی جیلر اوم کار پانڈےنے بتا یا ہے کہ اعظم خان کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی اور ان کا آکسیجن لیول 90 سے92 کے بیچ جانے لگا جس کے بعد ضلع اسپتال کے ڈاکٹر ڈی لال کی قیادت والےتین ڈاکٹروں کے پینل نے ان کا چیک اپ کیا ۔ اس کے بعد پہلے انہیں لکھنؤ ریفر کر دیا گیا جس کی خبر لگتے ہی افسران میں ہڑکمپ مچ گیا ۔


سی ایم او ڈاکٹر مدھو گیرولا ، اےڈی ایم ونے پاٹھک، اپر پولیس سپرنٹنڈنٹ شمال ڈاکٹر راجیو دکشت ، ای ڈی ایم صدر امت بھٹا ،سی او شہر پیوش کمار سنگھ جیل پہنچےلیکن اعظم خان جیل سے باہر جانے کو تیار نہیں ہوئے اورکئی گھنٹے منانے کے بعد وہ راضی ہوئے۔ اس کے بعد ان کو اور ان کےبیٹےعبد اللہ کو ایمبولینس سےلکھنؤ بھیجا گیا۔

اعظم خان کے معاملہ کی کسی بھی افسر کو سرکاری طور پرکوئی اطلاع نہیں دی ،دو گھنٹےسے بھی زیادہ وقت تک اعظم خان کو منانے کا دور چلتا رہا ۔ذرائع کاکہنا ہے کہ جب اعظم خان مانے تو اس کے بعد انہوں نےجیل کےاندر ہی غسل کیا اور پھر بیٹے کےساتھ میدانتا اسپتال جانے کےلئے تیار ہوئے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔