قومی خبریں

بی جے پی اور نتیش جی نے بہار کو ’علم کی زمین‘ سے گرا کر ہندوستان کا ’کرائم کیپٹل‘ بنا دیا: راہل گاندھی

لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی نے کہا کہ میں آئین کو بچانے اور ملک کی مجموعی بہتری کے لیے ملک بھر میں ذات پر مبنی مردم شماری کرانے کے لیے لڑ رہا ہوں۔

<div class="paragraphs"><p>بہار کے راجگیر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی، تصویر&nbsp;<a href="https://x.com/INCIndia">@INCIndia</a></p></div>

بہار کے راجگیر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی، تصویر @INCIndia

 

لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی نے جمعہ کے روز بہار میں نظام قانون کی حالت پر ریاست کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کو ہدف تنقید بنایا۔ انھوں نے نتیش کمار کی قیادت والی این ڈی اے حکومت کی تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ کبھی امن و انصاف کی زمین مانا جانے والا بہار اب ہندوستان کا کرائم کیپٹل بن گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’’بی جے پی اور نتیش جی نے بہار کو علم کی زمین سے گرا کر ہندوستان کا کرائم کیپٹل بنا دیا ہے۔‘‘

Published: undefined

نتیش کمار کے آبائی ضلع نالندہ کے راجگیر میں ’سنویدھان سرکشا سمیلن‘ (تحفظ آئین اجلاس) کو خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے وزیر اعظم مودی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ فوجی جنگ کے دوران ہندوستان اور پاکستان کے درمیان امن قائم کرنے سے متعلق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے دعووں پر پی ایم مودی نے خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’’ٹرمپ کی طرف سے ایک فون کال آیا اور نریندر مودی جی نے فوراً سرینڈر کر دیا۔ ٹرمپ نے خود کم از کم 11 مرتبہ عوامی طور سے اس بارے میں (جنگ بندی کے بارے میں) کہا ہے۔ لیکن وزیر اعظم (مودی) اس معاملے میں خاموش ہیں۔ مجھے معلوم ہے کہ ان کے پاس اس پر کہنے کے لیے کچھ نہیں ہے۔‘‘

Published: undefined

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بہار کی قدیم شناخت کا تذکرہ بھی راہل گاندھی نے کیا۔ انھوں نے کہا کہ ’’بہار، جسے کبھی امن و انصاف کی زمین مانا جاتا تھا، اب ہندوستان میں کرائم کیپٹل بن گیا ہے۔‘‘ ذات پر مبنی مردم شماری کے بارے میں ذکر کرتے ہوئے وہ کہتے ہیں کہ انھیں اس بات کا اندیشہ ہے کہ کیا مرکزی حکومت ایسے حالات میں ذات پر مبنی مردم شماری ٹھیک سے کر پائے گا، جبکہ سوالنامہ کو آخری شکل دینے والوں میں او بی سی، دلت یا قبائلی طبقات کا کوئی بھی افسر نہیں ہے۔ راہل گاندھی مزید کہتے ہیں کہ ’’میں آئین کو بچانے اور ملک کی مجموعی بہتری کے لیے ملک بھر میں ذات پر مبنی مردم شماری کرانے کے لیے لڑ رہا ہوں۔ مستقبل میں ہم جب بھی حکومت بنائیں گے، ہم ریزرویشن پر 50 فیصد کی حد ہٹا دیں گے۔ اور اس کی شروعات بہار سے ہوگی۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined