قومی خبریں

ہر سچے ہندوستانی کے لیے بپن راوت کی موت ایک بڑا خسارہ: وزیر اعظم

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ جنرل بپن راوت جتنے جانباز تھے اتنے ہی جفاکش بھی اور ملک کی آرمی کو خود کفیل بنانے کے لئے سخت محنت کر رہے تھے جسے پورے ملک نے دیکھا ہے۔

پی ایم مودی، تصویر ٹوئٹر@BJP4UP
پی ایم مودی، تصویر ٹوئٹر@BJP4UP 

بلرامپور: وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو کہا کہ پہلے چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت کی موت ہر سچے ہندوستانی کے لئے بڑا نقصان ہے۔ جنرل بپن راوت جتنے جانباز تھے اتنے ہی جفاکش بھی اور ملک کی آرمی کو خود کفیل بنانے کے لئے سخت محنت کر رہے تھے جسے پورے ملک نے اسے دیکھا ہے۔

Published: undefined

ریاست کے ضلع بلرامپور میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے ہفتہ کو کہا کہ ملک سی ڈی ایس کی موت سے سخت تکلیف سے گزر رہا ہے۔ لیکن ہم اپنی ترقی کو نہ روکے گیں گے اور نہ رکیں گے۔ ملک کے دفاع کو خودکفیل بنانے اور ملک کے تینوں افواج کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا کام جاری رہے گا۔

Published: undefined

وزیر اعظم نے کہا کہ بپن راوت جہاں کہیں بھی ہوں گے وہ دیکھیں گے کہ ان کا ہندوستان نئی امنگوں اور انقلابات کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔ سرحدوں پر ملک کی سیکورٹی میں اضافہ کی کاروائی کو مزید تیز کیا جائے گا۔ مودی نے گروپ کیپٹن ورون سنگھ، جو موت و زیست کی لڑائی لڑ رہے ہیں، ان کا خصوصی ذکر کرتے ہوئے ان کی صحت کی آرزو کا اظہار کیا۔

Published: undefined

گروپ کیپٹن ورون سنگھ جی کی زندگی کے لئے ڈاکٹر سخت جدوجہد کر رہے ہیں میں یوپی کے ضلع دیوریا کے بیٹے کے لئے ماں پتیشوری سے دعا کرتا ہوں کہ وہ ان کی زندگی دے۔ انہوں نے کہا کہ پورا ملک ورون سنگھ جی اور دیگر ہیروز جنہیں ہم نے کھویا ہے ان کے کنبے کے ساتھ کھڑا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined