قومی خبریں

بلقیس بانو معاملہ: ’سزا معافی پینل‘ میں بی جے پی کے ارکان اسمبلی کی موجودگی، چدمبرم نے اٹھائے سوال

سابق مرکزی وزیر اور کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم اور کچھ دیگر افراد نے سزا معافی کے حوالہ سے تشکیل دی گئی کمیٹی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اس میں گجرات کے دو بی جے پی کے ارکان اسمبلی بھی شامل ہیں

پی چدمبرم، تصویر یو این آئی
پی چدمبرم، تصویر یو این آئی ASHISH KAR

احمد آباد: 2002 کے بلقیس بانو معاملہ میں اجتماعی عصمت دری اور قتلِ عام کے جرم میں عمر قید کی سزا پانے والے 11 افراد کی رہائی پر ہنگامہ لگاتار جاری ہے۔ دریں اثنا، سابق مرکزی وزیر اور کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم اور کچھ دیگر افراد نے سزا معافی کے حوالہ سے تشکیل دی گئی کمیٹی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اس میں گجرات کے دو بی جے پی کے ارکان اسمبلی بھی شامل ہیں۔

Published: undefined

ٹائمز آف انڈیا نے ذرائع کے حوالہ سے خبر دی ہے کہ پنچ محل کے ضلع کلکٹر سجل مایاترا کی سربراہی میں تشکیل دی گئی کمیٹی میں پانچ سرکاری عہدیداران ایس پی، ضلع جج، سوشل سیکورٹی آفیسر اور جیل سپرنٹنڈنٹ کے علاوہ قانون ساز سی کے راولجی اور سمن چوہان اور تین کارکنان شامل ہیں، جو کہ بی جے پی کے لئے مبینہ طور پر نرم گوشہ رکھتے ہیں۔

Published: undefined

تاحال یہ واضح نہیں ہے کہ معافی کمیٹی نے کل 10 ارکان میں سے اس اجلاس میں کتنے ارکان شریک تھے جس کے دوران ریاستی حکومت کی معافی پالیسی کی بنیاد پر 15 اگست کو گودھرا سب جیل سے 11 مجرموں کی رہائی کی سفارش کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ مجرموں میں سے ایک نے سپریم کورٹ میں معافی کی درخواست دائر کی تھی، جس کے بعد ریاستی حکومت کو درخواست پر غور کرنے کی ہدایت کی تھی۔

Published: undefined

کانگریس کے سینئر لیڈر چدمبرم نے ٹوئٹر پر جیل ایڈوائزری پینل کے کچھ ممبران کی بی جے پی سے مبینہ وابستگی کا سوال بھی اٹھایا۔ انہوں نے لکھا ’’گجرات میں اجتماعی عصمت دری کے مجرم 11 افراد کو معافی دینے کی ایک دلچسپ ضمنی کہانی ہے۔ جائزہ پینل میں بی جے پی کے دو ارکان اسمبلی سی کے راولجی اور سمن چوہان بھی شامل تھے۔‘‘

Published: undefined

انہوں نے مزید لکھا ’’ایک دیگر رکن مرلی مولچندانی بھی تھے، جنہوں نے گودھرا میں ٹرین کو نذر آتش کئے جانے کے معاملہ میں گواہی دی تھی۔ کیا یہ جرمیات اور قلمیات کے ماہرین کا ایک غیر جانبدار پینل تھا؟ اس کے سربراہ ضلع کلکٹر تھے۔‘‘

کلکٹر مایاترا نے کہا کہ اس میٹنگ سے متعلق ریکارڈ جس میں 21 جنوری 2008 کو ممبئی کی ایک خصوصی سی بی آئی عدالت کے ذریعہ مجرم قرار دیے گئے 11 افراد کو رہا کرنے کی سفارش کی گئی تھی، ریاستی حکومت کو بھیج دی گئی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined