
تصویر بشکریہ آئی اے این ایس
وکست بھارت - گارنٹی فار ایمپلائمنٹ اینڈ لائیولی ہڈ مشن (رورل) (وی بی- جی آر اے ایم جی) بل، 2025 راجیہ سبھا میں پاس ۔ بل کو اب منظوری کے لیے صدر کے پاس بھیجا جائے گا۔ لوک سبھا نے پہلے اس بل کو منظوری دی تھی۔ یہ بل منریگا (مہاتما گاندھی نیشنل رورل ایمپلائمنٹ گارنٹی ایکٹ) کی جگہ لے گا اور دیہی خاندانوں کو سالانہ 125 دن کی اجرت روزگار کی ضمانت دے گا، جو پہلے 100 دنوں کی تھی ۔
Published: undefined
دونوں ایوانوں میں بل کی منظوری کے بعد اپوزیشن ارکان نے وی بی- جی آر اے ایم جی بل کے خلاف پارلیمنٹ کے احاطے میں آدھی رات کو احتجاج کیا۔ راجیہ سبھا میں بل کی منظوری سے قبل حزب اختلاف کے ارکان نے شدید احتجاج کیا اور مطالبہ کیا کہ بل کو سلیکٹ کمیٹی کے پاس بھیجا جائے۔ جس کے بعد اپوزیشن ارکان احتجاجاً ایوان سے واک آؤٹ کر گئے۔
Published: undefined
راجیہ سبھا میں جمعرات کو آدھی رات تک بل پر بحث ہوئی۔ اس کے بعد، وی بی- جی آر اے ایم جی بل راجیہ سبھا میں صوتی ووٹ سے منظور کیا گیا۔ اس سے قبل بدھ کو لوک سبھا میں بل پر 14 گھنٹے تک بحث ہوئی، جہاں مرکزی وزیر زراعت شیوراج سنگھ چوہان نے اپوزیشن اراکین کے سوالات کا جواب دیا۔ مرکزی وزیر زراعت شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ یہ بل غریبوں کی بہبود میں اہم کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے کانگریس پر مہاتما گاندھی کے نظریات کی توہین کرنے کا الزام لگایا۔ ایوان کی بحث کے دوران کانگریس صدر ملکارجن کھڑ گے نے بی جے پی حکومت کے خلاف کئی طنزیہ تبصرہ کئے اور کہا کہ وہ وقت آئے گا جب ان قوانین کو واپس لیا جائے گا۔
Published: undefined
کھڑگے نے کہا، "ایک شخص، ایک وزیر، جو غریبوں کے ساتھ ہمدردی کرتا تھا، اب منریگا کو ختم کر رہا ہے۔ آپ کی کچھ مجبوری ہے جو آپ دوسروں کو نہیں بتا رہے... آنے والے دنوں میں، وہ وقت آئے گا جب آپ اس کو ان تینوں زرعی قوانین کی طرح واپس لیں گے۔ کیا آپ چاہتے ہیں کہ لوگ سڑکیں بند کریں، احتجاج کریں، گولی کھائیں اور مریں؟ تب ہی آپ لوگ اس قانون کو واپس لیں گے، لوگ سڑکوں پر نکلیں گے۔‘‘
Published: undefined
کانگریس کے راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ پرمود تیواری نے بحث کے دوران بی جے پی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا، "جس دن ہم اقتدار میں واپس آئیں گے، گاندھی جی کا نام بحال کیا جائے گا اور منریگا کو اس کی اصل شکل میں بحال کیا جائے گا۔ یہ ہمارا وعدہ ہے۔ ہم گاندھی جی کا نام واپس لائیں گے۔ ہم آپ کے گوڈسے جیسے رجحانات کو ختم کریں گے۔"
Published: undefined
یہ بل دیہی خاندانوں کے بالغ افراد کو غیر ہنر مند دستی کام کے لیے 125 دن کی اجرت ملازمت کی ضمانت دیتا ہے۔ بل کے سیکشن 22 کے مطابق، مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے درمیان فنڈ شیئرنگ پیٹرن 60:40 ہوگا، جب کہ شمال مشرقی ریاستوں، ہمالیائی ریاستوں، اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیے یہ 90:10 ہوگا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined