قومی خبریں

بہار میں فی الحال لوگوں کو نہیں ملے گی ’لاک ڈاؤن‘ سے راحت، مزید ایک ہفتہ توسیع کا اعلان

امید کی جا رہی تھی کہ اتوار کی شب تک لاک ڈاؤن پر کوئی آفیشیل اعلان حکومت کی جانب سے کیا جائے گا، لیکن نتیش کمار نے 24 مئی کی دوپہر ٹوئٹ کر لاک ڈاؤن ایک ہفتہ بڑھائے جانے کی جانکاری دی۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی PAPPI SHARMA

بہار میں کورونا انفیکشن کے پھیلاؤ پر کافی حد تک کنٹرول کر لیا گیا ہے، لیکن اب بھی نئے مریضوں کی تعداد روزانہ ہزاروں میں سامنے آ رہی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں بھی 4002 نئے کورونا مریض سامنے آئے جب کہ اس درمیان 107 لوگوں کی موت بھی واقع ہو گئی۔ اس صورت حال کو دیکھتے ہوئے بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے اتوار کے روز کئی اعلیٰ افسران اور طبی ماہرین کے ساتھ بات چیت کی جس میں اس بات پر غور کیا گیا کہ لاک ڈاؤن کی مدت میں اضافہ کیا جائے یا نہیں، اور نافذ پابندیاں حسب سابق رہیں یا پھر ان میں کوئی نرمی کی جائے۔ امید کی جا رہی تھی کہ اتوار کی شب تک اس سلسلے میں کوئی آفیشیل اعلان حکومت کی جانب سے کیا جائے گا، لیکن نتیش کمار نے آج (24 مئی) دوپہر ٹوئٹ کر لاک ڈاؤن ایک ہفتہ بڑھائے جانے کی جانکاری دی۔

Published: 24 May 2021, 3:40 PM IST

نتیش کمار نے لاک ڈاؤن کی مدت بڑھائے جانے کے تعلق سے دو ٹوئٹ کیے۔ انھوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ’’کورونا انفیکشن کو دیکھتے ہوئے 5 مئی 2021 سے تین ہفتہ کے لیے لاک ڈاؤن لگایا گیا تھا۔ آج پھر سے ساتھی وزراء اور عہدیداروں کے ساتھ حالات کا جائزہ لیا گیا۔‘‘ انھوں نے مزید لکھا کہ ’’لاک ڈاؤن کا اچھا اثر پڑا ہے اور کورونا انفیکشن میں کمی نظر آ رہی ہے۔ اس لیے بہار میں 25 مئی کے آگے ایک ہفتہ کے لیے یعنی یکم جون 2021 تک لاک ڈاؤن جاری رکھنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔‘‘

Published: 24 May 2021, 3:40 PM IST

بتایا جاتا ہے کہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے لاک ڈاؤن کے تعلق سے ’کرائسس مینجمنٹ گروپ‘ سے بات کی اور اس نے فی الحال لاک ڈاؤن جاری رکھنے کی صلاح دی۔ وزیر اعلیٰ نے کورونا کے خلاف پالیسی سطح پر نبرد آزما کئی محکموں مثلاً ڈیزاسٹر مینجمنٹ، صحت، تعلیم اور دیہی ترقی محکمہ کے افسروں سے بھی رائے مانگی تھی، اور بتایا گیا ہے کہ ان سبھی محکموں نے اپنی رائے لاک ڈاؤن بڑھائے جانے کے حق میں دی تھی۔

Published: 24 May 2021, 3:40 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 24 May 2021, 3:40 PM IST

,
  • گزشتہ 10 سالوں میں بنے کئی قوانین یا قوانین میں کی گئیں ترامیم امتیازی سلوک کی واضح مثال، آئیے کچھ قوانین پر ڈالیں نظر