کورونا وائرس: خوفزدہ کرنے والے اعداد و شمار، 24 گھنٹوں میں 4454 افراد فوت، 222315 نئے معاملے

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے پیر کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 222315 نئے کیسوں کی آمد سے متاثرہ افراد کی تعداد دو کروڑ 67 لاکھ 52 ہزار 447 ہوگئی ہے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: ملک میں کورونا وائرس (کووڈ- 19) انفیکشن کی رفتار کم ہونے کے درمیان پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 2.22 لاکھ سے زیادہ نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور اس کی وجہ سے 4454 افراد لقمہ اجل بنے ہیں۔ اس دوران متاثر ہونے والوں کے مقابلے صحت مند ہونے والوں کی تعداد زیادہ رہی، جس سے شفایابی کی شرح 88.69 فیصد ہوگئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نو لاکھ 42 ہزار 722 افراد کو کورونا ویکسین لگائی گئی۔ ملک میں اب تک 19 کروڑ 60 لاکھ 51 ہزار 962 افراد کی ٹیکہ کاری کی جاچکی ہے۔

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے پیر کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 222315 نئے کیسوں کی آمد سے متاثرہ افراد کی تعداد دو کروڑ 67 لاکھ 52 ہزار 447 ہوگئی ہے۔ اس دوران تین لاکھ دو ہزار 544 مریض صحت مند ہوچکے ہیں اور ملک میں اب تک 23728011 افراد نے وبا کو شکست دی ہے، جس سے ری کوری کی شرح 88.69 فیصد تک ہوگئی ہے۔ اس دوران، سرگرم معاملات میں 84683 کی کمی سے یہ تعداد 27 لاکھ 20 ہزار 716 رہ گئی ہے۔


اس دوران 4454 مریضوں نے اپنی جانیں گنوائیں اور اس بیماری سے اموات کی تعداد بڑھ کر 303720 ہوگئی۔ ملک میں سرگرم معاملات کی شرح 10.17 فیصد پر آگئی ہے جبکہ اموات کی شرح بڑھ کر 1.14 فیصد ہوگئی ہے۔ مہاراشٹر میں فعال معاملات کی تعداد 3825 کم ہوکر 351005 ہوگئی ہے۔ اس دوران ریاست میں مزید 29177 مریضوں کی شفایابی کے بعد کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 5140272 ہوگئی ہے، جبکہ مزید 1320 مریضوں کی ہلاکت کے ساتھ اموات کی تعداد 88620 ہوگئی ہے۔

کیرالہ میں اس دوران فعال معاملات کی تعداد 11684 گھٹ کر 277973 ہوگئی اور 37316 مریضوں کے شفایاب ہونے سے کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 2062635 ہوگئی ہے، جبکہ مزید 188 مریضوں کی ہلاکت کے ساتھ اموات کی تعداد 7358 ہوگئی ہے۔ کرناٹک میں کورونا وائرس کے فعال معاملات کی تعداد 10218 کم ہوکر ان کی تعداد 473007 ہوگئی ہے۔ اسی دوران مزید 624 مریضوں کی اموات سے تعداد اموات 25282 ہوگئی ہے۔ ریاست میں اب تک 1926615 مریض صحت مند ہوچکے ہیں۔


قومی دارالحکومت دہلی میں کورونا کے فعال معاملات میں 3698 کی کمی واقع ہوئی ہے اور اب ان کی تعداد 27610 ہوگئی ہے۔ یہاں 189 مزید مریضوں کی موت ہونے سے اس بیماری سے مرنے والوں کی تعداد 23202 ہوگئی ہے۔ وہیں 1366056 مریضوں نے کورونا کو شکست دی ہے۔ تلنگانہ میں فعال کیسوں کی تعداد 2470 گھٹ کر 40489 ہوگئی ہے، جبکہ اب تک 3125 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ اسی کے ساتھ ہی، اس وبا سے 509663 افراد شفا یاب ہوئے ہیں۔ آندھرا پردیش میں فعال معاملات کی تعداد 1446 کم ہو کر 209237 ہوگئی ہے۔ ریاست میں کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 1361464 ہوگئی ہے جبکہ 10126 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

تامل ناڈو میں سرگرم معاملات کی تعداد 9865 بڑھ کر 294143 ہوگئی ہے اور اب تک 20468 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ وہیں 1527733 مریض انفیکشن سےنجات پاچکے ہیں۔ آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 9602 فعال معاملات کم ہوئے ہیں اور اب یہ تعداد کم ہوکر 84880 ہوگئی ہے۔ ریاست میں اب تک 19209 متاثرہ افراد اس وبا کی وجہ سے ہلاک اور 1565802 مریض صحت مند ہوچکے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔