قومی خبریں

بہار: دبنگ رکن اسمبلی اننت سنگھ ’نتیش کی پولس‘ کو چکما دے کر فرار

پولس نے رکن اسمبلی اننت سنگھ کے فرار ہونے پر کہا، ’’ہم نے اننت سنگھ کی بیوی سے بات کی۔ ان کی بیوی نے اننت سنگھ کے حوالہ سے کوئی معلومات نہیں دی، اب ہم آگے کی کارروائی پر غور کریں گے۔‘‘

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

پٹنہ:بہار کے موکامہ سے آزاد امیدوار اننت سنگھ کی رہائش سے اے کے 47 رائفل برآمد ہونے کے ایک دن بعد آج پولس انہیں گرفتار کرنے پہنچی لیکن اننت سنگھ پولس کو چکما دے کر فرار ہونے میں کامیاب رہے۔ اطلاعات کے مطابق پولس نے اننت سنگھ کی پٹنہ واقع سرکاری رہائش گاہ پر چھاپہ مارا لیکن وہ پچھلے دروازے سے فرار ہو گئے۔ حالانکہ اس دوران پولس نے دبنگ رکن اسمبلی اننت سنگھ کے ایک نزدیکی شخص چھوٹن کو گرفتار کر لیا۔ بتایا جاتا ہے کہ چھوٹن کے خلاف 22 مقدمات درج ہیں۔

Published: undefined

پولس نے رکن اسمبلی اننت سنگھ کے فرار ہونے پر کہا، ’’ہم نے اننت سنگھ کی بیوی سے بات کی۔ ان کی بیوی نے اننت سنگھ کے حوالہ سے کوئی معلومات نہیں دی، اب ہم آگے کی کارروائی پر غور کریں گے۔‘‘

Published: undefined

قبل ازیں گزشتہ روز موکامہ سے آزاد رکن اسمبلی اننت سنگھ کی باڑھ سب ڈویژنل کے لدما گاؤں واقع آبائی رہائش گاہ سے جدید رائفل اے کے 47 اور بڑی مقدار میں دھماکہ خیز مادہ برآمد ہونے کے معاملے میں پولس نے ان پر غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے قانون (ترمیمی) کے تحت معاملہ درج کیا ہے۔

Published: undefined

پولس سپرنٹنڈنٹ (دیہی) کے کے مشرا نے بتایا کہ چھاپوں کے دوران اے کے 47 اور بڑی مقدار میں دھماکہ خیز مادہ برآمد ہونے کے بعد کل دیر رات باڑھ تھانہ میں رکن اسمبلی اننت سنگھ کے خلاف معاملہ درج کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولس عدالت سے سنگھ کے خلاف وارنٹ جاری کرنے کی درخواست کرے گی۔

Published: undefined

کے کے مشرا نے کہا کہ اننت سنگھ کے خلاف معاملہ کا عمل جاری ہے اور مناسب کارروائی بھی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ خفیہ ان پُٹ ملنے کے بعد سنگھ کے باڑھ سب ڈویژنل کے لدما گاؤں کے آبائی گھر سے جدید رائفل اے کے 47 ملنے کے بعد مدھیہ پردیش کے جبلپور واقع اسلحہ ڈپو سے چوری کی گئی رائفلوں میں سے ایک ہونے کا شبہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

Published: undefined

بتایا جا رہا ہے کہ پٹنہ میں رکن اسنبلی اننت سنگھ کی سرکاری رہائش میں داخل ہونے کے لئے پولس کو کافی مشقت کرنی پڑی تھی۔ اور جب کافی جد و جہد کے بعد پولس گھر کے اندر داخل ہوئی تہ وہ فرار ہو گئے۔ اب پولس دبنگ رکن اسمبلی کو جلد گرفتار کرنے اور ان کی بیوی کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی بات کر رہی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined