قومی خبریں

پٹنہ میں جے ڈی یو رہنما کنہیا کا گولی مار کر قتل

خبروں کے مطابق كنہیا کی کچھ لوگوں سے پرانی رنجش تھی، بتایا جا رہا ہے کہ ہولی کے دن کنہیا کو ملاقات کے بہانے کچھ لوگوں نے بلایا تھا، جیسے ہی کنہیا موقع پر پہنچے بدمعاشوں نے اندھا دھند فائرنگ کر دی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں ایک بار پھر بے خوف بدمعاشوں کی دہشت دیکھنے کو ملی، بدمعاشوں نے جنتا دل یونائٹیڈ (جے ڈی یو) کے طالب علم رہنما کی گولی مار کر قتل کر دیا ہے، طالب علم لیڈر کا نام کنہیا کوشک بتایا جا رہا ہے۔ خبروں کے مطابق گزشتہ رات جے ڈی یو کے طالب علم رہنما کنہیا کو بدمعاشوں نے پٹیل نگر میں گولی مار دی، بہار میں کنہیا جے ڈی یو کے سابق صوبہ جنرل سیکرٹری رہ چکے ہیں، کنہیا اے این کالج طلبہ یونین کے نائب صدر بھی رہ چکے ہیں۔

Published: undefined

خبروں کے مطابق كنہیا کی کچھ لوگوں سے پرنی رنجش تھی، بتایا جا رہا ہے کہ ہولی کے دن کنہیا کو ملاقات کے بہانے کچھ لوگوں نے بلایا، جیسے ہی کنہیا موقع پر پہنچا بدمعاشوں نے اندھا دھند فائرنگ کر دی، کنہیا کو پانچ گولیاں لگیں، جس سے ان کی موت جائے واقع پر ہی ہو گئی۔

Published: undefined

ڈی ایس پی راجیش سنگھ پربھاکر نے اس مماملے میں اپنی رائے دی ہے، انہوں نے کہا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار کیا جا رہا ہے، جانچ جاری ہے۔ ملزمان کو جلد ہی گرفتار کر لیا جائے گا۔ وہیں، قتل کی اس واردات کے بعد سیکورٹی نظام کو لے کر پولیس پر بھی سوال کھڑے کیے جا رہے ہیں، قتل کی واردات سے جے ڈی یو کے لیڈر غصے میں ہیں۔ واقعہ پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے طالب علم جے ڈی یو لیڈر سنیل گپتا نے قصورواروں کو جلد گرفتار کرنے اور کیس میں سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ فی الحال پولیس پورے معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined