قومی خبریں

بہار: مچھلی پکانے میں ناکام ہوئی بہو، تو سسرال والوں نے کر دیا قتل!

سپول کے رتن پورہ تھانہ علاقہ واقع کوسی مشرقی پشتہ ڈھانڈا گاؤں کے پاس بند بورے میں خاتون کی لاش ملنے کے بعد اس معاملے میں پولس نے مقتول خاتون کے شوہر سے پوچھ تاچھ کی تو پورا معاملہ سامنے آیا۔

علامتی تصویر (آئی اے این ایس)
علامتی تصویر (آئی اے این ایس) 

بہار کے ضلع سپول میں ایک حیران کرنے والا معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہاں پر سسرال والوں نے بہو کو صرف اس لیے موت کے گھاٹ اتار دیا کیونکہ وہ مچھلی نہیں بنا پائی۔ بہو کا قتل کرنے کے بعد سسرال والوں نے اس کی لاش بورے میں بند کر کے ندی کے پاس پھینک دی۔ جب مائیکہ والوں کو کچھ شبہ ہوا تو پولس سے شکایت کی۔ شکایت درج کیے جانے کے بعد پولس نے خاتون کی تلاش شروع کی اور ندی کے پاس سے لاش برآمد ہوئی۔ خاتون کی شناخت کے بعد پولس نے ملزم شوہر سمیت دیگر سسرال والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی۔

Published: undefined

سپول کے رتن پورہ تھانہ علاقہ واقع کوسی مشرقی پشتہ ڈھانڈا گاؤں کے پاس بند بورے میں خاتون کی لاش ملنے کے بعد اس معاملے میں پولس نے خاتون کے شوہر سے پوچھ تاچھ کی جس سے سچائی سامنے آ گئی۔ خاتون کی شناخت سنیلا دیوی کے طور پر ہوئی ہے۔ خاتون کے اہل خانہ نے گمشدگی کی رپورٹ تھانہ میں درج کرائی تھی، جب اس کی لاش برآمد ہو گئی تو گھر والوں کا رو رو کر برا حال ہے۔ مقتولہ کے والد نے پولس کو بتایا کہ مارچ 2020 میں بیٹی کی شادی ساتن پٹی پنچایت کے ڈھانڈا باشندہ املیش پاسوان کے بیٹے شیویش پاسوان کے ساتھ ہوئی تھی۔

Published: undefined

مقتولہ کے والد کا کہنا ہے کہ جب دیوالی کے بعد وہ بیٹی سے ملنے پہنچے تو سسرال میں اسے نہیں دیکھ کر حیران ہوئے۔ سسرال والوں سے جب اس سلسلے میں پوچھا تو وہ لوگ ٹال مٹول کرنے والا جواب دے رہے تھے۔ اس کے بعد مائیکہ والوں نے تھانہ رتن پور میں سنیلا دیوی کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی۔ پولس نے ملزم شوہر شیویش کمار اور سسر امریش پاسوان کو چھاپہ ماری کر کے رتن پورہ علاقہ سے گرفتار کیا ہے۔

Published: undefined

پوچھ تاچھ کے دوران مقتولہ کے شوہر نے بیوی کا قتل کر لاش کو ندی میں پھینکنے کی بات قبول کی۔ جب اس سے یہ پوچھا گیا کہ قتل کا سبب کیا تھا، تو اس نے بتایا کہ بیوی سنیلا مچھلی نہیں بنا پائی تھی، بس اسی بات کو لے کر تنازعہ شروع ہو گیا اور پھر قتل کی واردات انجام دی گئی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined