ووٹر لسٹ / علامتی تصویر / آئی اے این ایس
الیکشن کمیشن نے 27 جون سے 25 جولائی 2025 تک بہار میں ووٹر لسٹ کی خصوصی گہری نظر ثانی (ایس آئی آر) کا پہلا مرحلہ مکمل کر لیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق 91.69 فیصد ووٹرس یعنی 7.24 کروڑ لوگوں نے فارم جمع کیے ہیں۔ تقریباً 36 لاکھ ووٹرس کی کوئی خبر نہیں ہے۔ 22 لاکھ ایسے ووٹرس ہیں جو مر چکے ہیں، جبکہ 7 لاکھ ایسے ووٹرس پائے گئے جن کے ایک سے زائد جگہوں پر نام رجسٹرڈ تھے۔
Published: undefined
ریاست کے کل 7.89 کروڑ ووٹرس میں سے 7.24 کروڑ سے زیادہ لوگوں نے ووٹر فارم جمع کرائے ہیں۔ ایس آئی آر کے اس عمل میں الیکشن کمیشن، ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ، الیکشن آفیسر، بی ایل او اور 12 بڑی سیاسی جماعتوں کے ہزاروں کارکنوں نے اہم کردار ادا کیا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق جن لوگوں نے اپنے موبائل نمبر دیے تھے انہیں 5.7 کروڑ ایس ایم ایس بھیج کر اطلاع دی گئی۔ بی ایل او اور بی ایل اے گھر گھر گئے اور ووٹرس سے تین بار مل کر فارم پُر کرائے تاکہ کوئی بھی ووٹر چھوٹ نہ جائے۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ ایک طرف تو الیکشن کمیشن کا دعویٰ ہے کہ ایس آئی آر کے عمل میں کوئی بے ضابطگی نہیں ہوئی ہے۔ دوسری جانب اپوزیشن اور خاص طور سے کانگریس و آر جے ڈی نے الیکشن کمیشن پر الزام عائد کیا ہے کہ ایس آئی آر کے عمل میں سب کچھ ویسا نہیں ہوا ہے جیسا کمیشن کے ذریعہ بتایا جا رہا ہے۔ اسی تعلق سے اپوزیشن نے بہار اسمبلی سے لے کر ایوان بالا و ایوان زیریں تک زبردست احتجاج کیا۔ اب اس معاملہ میں کل یعنی 28 جولائی کو سپریم کورٹ میں سماعت ہونے والی ہے۔ تمام لوگوں کی نظریں سپریم کورٹ کے فیصلے پر مرکوز ہیں خاص طور سے بہار کے لوگوں کی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined