قومی خبریں

بہار اسمبلی انتخاب: تیجسوی نے پی ایم مودی کے دورہ سے قبل داغے 11 سوال

وزیر اعلیٰ کے امیدوار تیجسوی یادو نے دربھنگہ اور مظفر پور میں سپر اسپیشلٹی اسپتال نہیں بننے اور اسکل یونیورسٹی نہیں کھولنے سمیت کئی اہم ایشوز پر پی ایم مودی سے سوال کیا ہے۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

بہار اسمبلی انتخاب کے مدنظر تشہیر کے لیے پی ایم نریندر مودی ایک بار پھر 28 اکتوبر کو بہار پہنچ رہے ہیں۔ ایک دن کے دورہ میں پی ایم مودی تین جگہ انتخابی جلسے کریں گے۔ اس درمیان دورہ سے قبل آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو نے 11 سوال داغ کر پی ایم مودی سے ان کا جواب مانگا ہے۔ اپنے سوالوں میں تیجسوی نے مظفر پور گرلس ہاسٹل واقعہ کو بھی شامل کیا ہے اور پی ایم مودی سے اس پر بولنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Published: undefined

بہار اسمبلی انتخاب میں مہاگٹھ بندھن کے وزیر اعلیٰ امیدوار تیجسوی اس انتخاب میں کسی بھی ایشو کو ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ انتخاب کے دوران انھوں نے مظفر پور گرلس ہاسٹل میں لڑکیوں سے مبینہ عصمت دری کا معاملہ اٹھایا ہے۔ انھوں نے کہا کہ "وزیر اعظم جی، مظفر پور بھی آ رہے ہیں۔ اقتدار کی حفاظت میں مظفر پور گرلس ہاسٹل واقعہ میں 34 یتیم بچیوں کے ساتھ ہوئی عصمت دری کے اہم ملزم کو وزیر اعلیٰ نے بچایا ہی نہیں بلکہ ان کے گھر برتھ ڈے پارٹی میں بھی گئے، اسے لگاتار مالی مدد پہنچائی اور انتخاب بھی لڑوایا؟ کیا وزیر اعظم جی ڈبل انجن حکومت کے اس نفرت انگیز کام پر بولیں گے۔"

Published: undefined

تیجسوی نے دربھنگہ اور مظفر پور میں سپر اسپیشلٹی اسپتال نہیں بننے اور اسکل یونیورسٹی نہیں کھولنے کو لے کر بھی وزیر اعظم سے سوال پوچھا ہے۔ ساتھ ہی تیجسوی نے کہا کہ دربھنگہ ایمس کا اعلان 2015 میں ہوا، لیکن عین انتخاب سے پہلے اس کا کام شروع کرنے کا اعلان کیوں کیا گیا؟

Published: undefined

تیجسوی یادو نے بہار کے گندے شہروں کو لے کر بھی پی ایم مودی سے سوال کیا ہے اور پوچھا ہے کہ "وزیر اعظم کو بہاری باشندوں کو بتانا چاہیے کہ ملک کے ٹاپ 10 سب سے گندے شہروں میں بہار کے 6 شہر کیوں ہیں؟ پٹنہ اور بہار کی اس بدحالی کا ذمہ دار کون ہے؟"

Published: undefined

غور طلب ہے کہ بدھ کو نریندر مودی بہار میں تین انتخابی اجلاس کو خطاب کرنے پہنچ رہے ہیں۔ پی ایم مودی بدھ کو دربھنگہ، مظفر پور اور پٹنہ میں ریلی کو خطاب کریں گے۔ واضح رہے کہ بدھ کو ہی بہار میں پہلے مرحلہ کے تحت 71 سیٹوں پر ووٹنگ ہونی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined