قومی خبریں

بہار اسمبلی انتخابات: پرنٹ اشتہارات کے لیے الیکشن کمیشن کی سخت ہدایات جاری

الیکشن کمیشن نے بہار اسمبلی اسمبلی انتخابات 2025 کے لیے پرنٹ میڈیا اشتہارات پر سخت پابندیاں عائد کی ہیں۔ ووٹنگ سے ایک دن پہلے اور ووٹنگ کے دن اشتہارات کے لیے پیشگی منظوری لازمی قرار دی گئی ہے

<div class="paragraphs"><p>الیکشن کمیشن آف انڈیا / آئی اے این ایس</p></div>

الیکشن کمیشن آف انڈیا / آئی اے این ایس

 

نئی دہلی: الیکشن کمیشن آف انڈیا نے بہار اسمبلی انتخابات 2025 اور 8 اسمبلی حلقوں کے ضمنی انتخابات کے پیش نظر پرنٹ میڈیا میں اشتہارات کی اشاعت کے لیے سخت ہدایات جاری کی ہیں۔ کمیشن کا کہنا ہے کہ یہ اقدام انتخابی عمل کو شفاف، منصفانہ اور غیر جانبدار بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے تاکہ کسی بھی طرح کے گمراہ کن یا جانبدارانہ مواد سے ووٹروں پر اثر نہ پڑے۔

Published: undefined

الیکشن کمیشن کے مطابق بہار میں ووٹنگ دو مرحلوں میں ہوگی۔ پہلا مرحلہ 6 نومبر (جمعرات) کو اور دوسرا مرحلہ 11 نومبر (منگل) کو منعقد ہوگا۔ کمیشن نے واضح کیا ہے کہ کوئی بھی سیاسی پارٹی، امیدوار، تنظیم یا شخص ووٹنگ کے دن اور اس سے ایک دن قبل پرنٹ میڈیا میں کوئی اشتہار شائع نہیں کر سکتا، جب تک کہ اس کی مواد کو ریاستی یا ضلعی سطح کی میڈیا سرٹیفکیشن اینڈ مانیٹرنگ کمیٹی (ایم سی ایم سی) سے پیشگی منظوری حاصل نہ ہو۔

یہ پابندی پہلے مرحلے کے لیے 5 اور 6 نومبر کو اور دوسرے مرحلے کے لیے 10 اور 11 نومبر 2025 کو نافذ رہے گی۔ اس کا مقصد ووٹروں کو جھوٹی یا گمراہ کن معلومات سے بچانا اور انتخابی ماحول کو صاف ستھرا رکھنا ہے۔

Published: undefined

کمیشن نے مزید وضاحت کی کہ اگر کسی امیدوار یا جماعت کو پرنٹ اشتہار شائع کرانا ہے تو اسے کم از کم دو دن پہلے ایم سی ایم سی میں منظوری کے لیے درخواست دینی ہوگی۔ مثال کے طور پر اگر کوئی اشتہار 6 نومبر کو شائع ہونا ہے تو درخواست 4 نومبر تک لازمی طور پر جمع کرانی ہوگی۔

ریاستی اور ضلعی سطح پر میڈیا سرٹیفکیشن کمیٹیوں کو فعال کر دیا گیا ہے۔ یہ کمیٹیاں اشتہارات کا مواد جلدی جانچیں گی اور بروقت فیصلہ سنائیں گی تاکہ کسی قسم کی تاخیر نہ ہو۔

Published: undefined

الیکشن کمیشن نے تمام سیاسی جماعتوں، امیدواروں اور تنظیموں سے ان قواعد کی سختی سے پاسداری کرنے کی اپیل کی ہے۔ کمیشن نے واضح کیا کہ ان ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ کمیشن کے مطابق پرنٹ میڈیا انتخابی مہم کا ایک طاقتور ذریعہ ہے، اس لیے اس کا محتاط استعمال لازمی ہے تاکہ ووٹروں کے ذہنوں پر غیر ضروری اثر نہ ڈالا جا سکے۔

مقامی انتظامیہ اور پولیس کو بھی ان ہدایات پر سختی سے عمل درآمد کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ ساتھ ہی کمیشن نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ چوکس رہیں اور اگر انہیں کسی غیر مناسب یا گمراہ کن اشتہار کی اطلاع ملے تو فوراً الیکشن کمیشن کو مطلع کریں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined