سڑک حادثہ / یو این آئی
بہار کے حاجی پور میں آج ایک بڑا حادثہ پیش آیا ہے۔ مہاتما گاندھی سیتو کے ستون نمبر 1 کے نزدیک ایک کار بے قابو ہو کر ڈیوائڈر سے ٹکرا گئی۔ اس حادثہ میں ایک نوجوان کی موت ہو گئی جبکہ 5 دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں۔ واقعہ کے بعد جائے وقوع پر چیخ و پکار شروع ہو گئی اور لوگوں میں افرا تفری کا ماحول پیدا ہو گیا۔
مقامی راہگیروں کے ذریعہ اطلاع ملنے پر گنگا برج تھانہ کی پولیس جائے وقوع پر پہنچی اور سبھی زخمیوں کو صدر اسپتال میں پہنچایا۔ ڈاکٹروں نے علاج کے دوران ایک شخص کو مردہ قرار دے دیا جبکہ باقی زخمیوں کا ابتدائی علاج کرنے کے بعد انہیں پی ایم سی ایچ منتقل کر دیا۔ ذرائع کے مطابق یہ حادثہ دیر رات پیش آیا۔
Published: undefined
مہلوک کی شناخت سارن ضلع کے نیا گاؤں تھانہ کے ڈومری گاؤں باشندہ ویدھ ناتھ سنگھ کے 35 سالہ بیٹے جئے پرکاش سنگھ کے طور پر ہوئی ہے۔ زخمیوں میں امت کمار، ہرش کمار، رنگولی کماری، روی رنجن کمار، پنکی دیوی شامل ہیں۔ سبھی لوگ پٹنہ کی طرف سے لوٹ رہے تھے۔ اس حادثے میں کار بُری طرح تباہ ہو گئی۔ مقامی پولیس نے واقعہ کے سلسلے میں معاملہ درج کر لیا ہے اور آگے کی جانچ جاری ہے۔
Published: undefined
حادثہ کی وجوہات کا ابھی تک صحیح طریقے سے پتہ نہیں چل سکا ہے۔ لیکن ابتدائی جانچ میں یہ مانا جا رہا ہے کہ ڈرائیور نے گاڑی پر سے اپنا توازن کھو دیا تھا جس کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا۔ حاجی پور میں اس طرح کے سڑک حادثات میں اضافہ ہونے سے مقامی انتظامیہ اور ٹریفک ڈپارٹمنٹ کے لیے ایک بڑا چیلنج پیدا ہو گیا ہے۔ اس کے تحت لوگوں کے محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لیے زیادہ سے زیادہ بیداری پھیلانے کی ضرورت ہے تاکہ آئندہ اس طرح کے واقعات سے بچا جا سکے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز
سوشل میڈیا
تصویر: محمد تسلیم