سمستی پور میں بوائلر پھٹنے کے بعد کا منظر، تصویر سوشل میڈیا
بہار کے سمستی پور ضلع سے ایک اندوہناک خبر سامنے آ رہی ہے۔ بدھ (15 جنوری) کو دوپہر 2 بجے ایک فیکٹری کا بوائلر پھٹ جانے سے 2 مزدوروں کی موت ہو گئی اور کئی دیگر زخمی ہو گئے۔ ذرائع سے ملی اطلاعات کے مطابق وَینی تھانہ حلقہ میں ایلیومینیم فیکٹری کا بوائلر اچانک سے پھٹ پڑا جس کی وجہ سے وہاں افرا تفری کا ماحول پیدا ہو گیا۔ زخمیوں کو علاج کے لیے فوری طور پر صدر اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ زخمیوں میں 4 کی حالت سنگین بتائی جا رہی ہے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی فوراً انتظامیہ و پولیس کے افسران جائے وقوع پر پہنچے اور راحت و بچاؤ کاری کا عمل شروع کیا۔
Published: undefined
سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر بوائلر کے پھٹنے کی کچھ ویڈیوز سامنے آئی ہیں۔ ان ویڈیوز میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ جس جگہ پر بوائلر پھٹا ہے وہ جگہ ملبے میں تبدیل ہو گیا۔ ویڈیو میں یہ بھی نظر آ رہا ہے کہ کچھ لوگ ملبے کے نیچے دبے ہوئے ہیں۔ حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد موقع پر پہنچی پولیس اور ریسکیو کی ٹیم حالات پر قابو پانے کی کوشش کر رہی ہے۔ صدر ڈی ایس پی سنجے کمار پانڈے نے حادثے کے حوالے سے کہا کہ ’’معاملے کی تحقیقات جاری ہے۔ اس واقعہ کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔‘‘
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہے جب کسی کمپنی کا بوائلر اچانک پھٹ گیا ہو۔ کچھ سال قبل بھی 2021 میں بہار کے مظفر پور میں ایک کمپنی کا بوائلر اچانک پھٹ گیا تھا۔ اس حادثے میں 7 لوگوں کی دردناک موت ہو گئی تھی جبکہ 7 دیگر زخمی ہوئے تھے۔ حادثے میں تباہ ہوئے بوائلر سے کئی گھنٹوں تک دھواں ہی دھواں نظر آتا رہا تھا۔ اس وقت حادثے میں مرنے والوں کے اہل خانہ کو 4-4 لاکھ روپے معاوضہ دینے کا اعلان کیا گیا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined