قومی خبریں

بہار: کٹیہار میں گنگا ندی میں کشتی حادثہ، 3 افراد کی ڈوب کر موت، 10 لاپتہ

کشتی پر صلاحیت سے زیادہ افراد سوار ہو گئے تھے۔ جس کی وجہ سے ضلع کے امدا باد تھانہ علاقہ کے گدائی دیارہ علاقے میں گنگا ندی میں الٹ گئی.

<div class="paragraphs"><p>علامتی تصویر تصویر/   آئی اے این ایس</p></div>

علامتی تصویر تصویر/ آئی اے این ایس

 

کٹیہار میں گنگا ندی کے گولا گھاٹ کے پاس اتوار کی صبح بڑا کشتی حادثہ پیش آیا ہے۔ کشتی الٹنے سے 3 لوگوں کی موت ہو گئی ہے جبکہ 4 سنگین حالت میں اسپتال میں داخل کرائے گئے ہیں۔ وہیں 10 لوگ اب بھی لاپتہ بتائے جا رہے ہیں۔ مقامی لوگوں کے مطابق پران پور، بدھ نگر اور کشن پور گاؤں کے لوگ کشتی پر سوار تھے جو ضلع کے امدا باد تھانہ علاقہ کے گدائی دیارہ علاقے میں گنگا ندی میں الٹ گئی۔

Published: undefined

کشتی حادثہ کی اطلاع ملنے پر مقامی پولیس اور انتظامیہ کی ٹیم موقع پر پہنچی۔ واقعہ کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ یہ حادثہ اس وقت ہوا جب صبح میں سبھی لوگ کشتی پر سوار ہو کر کھیت کھلیان کی طرف فصلوں کی دیکھ بھال اور کھیتوں میں مزدوری کرنے جا رہے تھے۔ اسی دوران اچانک کشتی کا توازن بگڑ گیا اور یہ گنگا ندی میں الٹ گئی۔ حادثے کے بعد مسافروں میں ہنگامہ اور چیخ و پکار مچ گئی۔ موقع پر دیہی لوگوں کی بھیڑ جمع ہو گئی اور انہوں نے بھی ڈوب رہے لوگوں کو بچانے کی کوشش کی۔

Published: undefined

حادثے کی بڑی وجہ کشتی پر صلاحیت سے زیادہ لوگوں کا سوار ہو جانا بتایا جاتا ہے۔ اطلاع کے مطابق یہ کشتی نہیں بلکہ ایک ڈینگی (چھوٹی کشتی) تھی۔ اوور لوڈنگ ہونے کی وجہ سے ڈگمگا کر ندی میں الٹ گئی۔ کشتی پر 17 افراد سوار تھے جس میں 3 کی موت ہو گئی جبکہ 4 لوگوں کو زیادہ پانی پینے کی وجہ سے بے دم حالت میں مقامی امداباد پرائمری ہیلتھ سینٹر میں داخل کرایا گیا ہے۔ لاپتہ 10 لوگوں کی تلاشی مہم جاری ہے۔

واقعہ کے سلسلے میں کٹیہار کے ایس پی ویبھو شرما نے بتایا کہ جائے حادثہ پر مقامی تھانہ کو بھیجا گیا ہے۔ برآمد شدہ مہلوکین کی لاش کی شناخت کی جا رہی ہے۔ آگے کی کارروائی کرتے ہوئے لاش کے پوسٹ مارٹم کا عمل کیا جا رہا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined