قومی خبریں

بہار بورڈ نتائج: اسلامیہ ہائی اسکول شیخ پورہ کے رومان اشرف نے حاصل کی پہلی پوزیشن، دفاعی خدمات میں شامل ہونے کی خواہش

بہار بورڈ دسویں جماعت کے نتائج کا اعلان ہو چکا ہے اور اسلامیہ ہائی اسکول کے طالب علم محمد رومان اشرف نے ریاست بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے اپنے ادارے اور خاندان کا نام روشن کر دیا ہے

<div class="paragraphs"><p>رومان اشرف</p></div>

رومان اشرف

 

پٹنہ: بہار بورڈ دسویں جماعت کے نتائج کا اعلان ہو چکا ہے اور اسلامیہ ہائی اسکول کے طالب علم محمد رومان اشرف نے ریاست بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے اپنے ادارے اور خاندان کا نام روشن کر دیا ہے۔ شیخ پورہ کے رہائشی رومان اشرف نے سب سے زیادہ 489 نمبر حاصل کئے ہیں۔

Published: undefined

رومان اشرف کے والد نجیب الرحمان محمد پرائمری اسکول کے ٹیچر ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ بیٹے کی کامیابی سے بہت خوش ہیں۔ انہوں نے خود اپنے بیٹے کو پڑھایا۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہر شام اپنے بیٹے کو پڑھاتے تھے اور ان کے والد بھی ان کے ساتھ ایسا ہی کیا کرتے تھے۔

Published: undefined

رومان اشرف کا کہنا ہے کہ انہیں خوشی ہے کہ انہوں نے ٹاپ کیا ہے۔ رومان کو پڑھائی کے علاوہ فٹ بال کھیلنا پسند ہے۔ اے پی جے ابوالکلام صاحب ان کے آئیڈیل ہیں۔ مستقبل میں وہ نیشنل ڈیفنس اکیڈمی (این ڈی اے) میں شامل ہونا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ انہیں سب سے اچھی صحبت اور ماحول ملا۔

Published: undefined

رومان اشرف کا کہنا ہے کہ میں نے نہیں سوچا تھا کہ وہ اسٹیٹ ٹاپر ہوں گے۔ جن کے توقعات کے مطابق نتائج نہیں آئے انہیں پیغام دیتے ہوئے رومان اشرف کا کہنا ہے کہ مایوس ہونے کی ضرورت نہیں، جو بھی نتیجہ آئے اسے قبول کریں اور مستقبل کی تیاریوں پر توجہ دیں۔

Published: undefined

خیال رہے کہ بہار بورڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے کو ایک لاکھ روپے، دوسرے نمبر پر آنے والے کو 70 ہزار روپے، تیسرے نمبر پر آنے والے کو 50 ہزار روپے اور چوتھے نمبر پر آنے والے کو 10 ہزار روپے دیئے جائیں گے۔ ساتھ ہی کمیٹی کی جانب سے لیپ ٹاپ بھی فراہم کیا جائے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined