سوشل میڈیا
نئی دہلی: بہار اسکول ایجوکیشن بورڈ (بی ایس ای بی) نے میٹرک کے نتائج جاری کر دیے ہیں۔ ریاستی وزیر تعلیم سنیل کمار نے پریس کانفرنس میں نتائج کا اعلان کیا۔ اس سال 15.68 لاکھ طلبہ نے امتحان میں شرکت کی تھی۔ بورڈ کی آفیشل ویب سائٹس matricresult2025.com اور matricbiharboard.com پر نتائج دیکھنے کے لیے ڈائریکٹ لنک فعال کر دیا گیا ہے۔
Published: undefined
نتائج کے مطابق اس مرتبہ تین طلبہ نے ٹاپ کیا ہے۔ ساکشی کماری انشو کمار اور رنجن کمار نے برابر نمبر حاصل کیے اور تینوں ٹاپ پر رہے۔ ریاستی حکومت نے ٹاپرز کے لیے انعامات کا اعلان کیا ہے۔ پہلے مقام پر آنے والے طالب علم کو 2 لاکھ روپے، دوسرے مقام پر 1.5 لاکھ روپے اور تیسرے مقام پر 1 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔ چوتھے سے دسویں مقام پر رہنے والے طلبہ کو 30 ہزار روپے دیے جائیں گے۔
Published: undefined
طلبہ اپنا نتیجہ بورڈ کی ویب سائٹس کے علاوہ ڈیجی لاکر ایپ اور ویب پورٹل پر بھی دیکھ سکتے ہیں۔ ایس ایم ایس کے ذریعے نتیجہ حاصل کرنے کے لیے طلبہ کو اپنے موبائل کے میسج سیکشن میں BIHAR10 (اسپیس) رول نمبر ٹائپ کر کے 56263 پر بھیجنا ہوگا۔ کچھ لمحوں میں نتیجہ موبائل پر موصول ہو جائے گا۔
طلبہ کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ نتیجہ چیک کرنے کے لیے صرف آفیشل ویب سائٹس یا سرکاری ذرائع کا استعمال کریں تاکہ کسی قسم کی غلط معلومات یا دھوکہ دہی سے بچا جا سکے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined