قومی خبریں

بہار اسمبلی انتخاب: سیٹ شیئرنگ کو لے کر این ڈی اے میں رسہ کشی شروع، اوم پرکاش راج بھر نے 29 سیٹوں پر کیا دعویٰ

اوم پرکاش راج بھر نے بتایا کہ بہار میں انتخاب کے پیش نظر انہوں نے بی جے پی کے اعلیٰ لیڈران کے ساتھ میٹنگ کی ہے۔ میٹنگ میں سُبھاسپا نے بہار کے 29 سیٹوں کی لسٹ بی جے پی لیڈران کو سونپ دی ہے۔

اوم پرکاش راج بھر، تصویر آئی اے این ایس
اوم پرکاش راج بھر، تصویر آئی اے این ایس 

بہار میں رواں سال کے اخیر میں ہونے والے اسمبلی انتخاب سے قبل تمام سیاسی پارٹیوں نے تیاری شروع کر دی ہے۔ اسی درمیان این ڈی کی حلیف پارٹی سہیلدیو بھارتیہ سماج پارٹی (سبھاسپا) کے صدر اور کابینہ وزیر اوم پرکاش راج بھر نے اعلان کیا ہے کہ ان کی پارٹی کا ایک بڑا کنونشن پٹنہ میں 12 ستمبر کو منعقد ہوگا۔ اس کنونشن میں پارٹی اپنی طاقت اور تنظیم دونوں کا مظاہرہ کرے گی۔ اوم پرکاش نے بتایا کہ بہار میں انتخاب کے پیش نظر انہوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے اعلیٰ لیڈران کے ساتھ میٹنگ کی ہے۔ میٹنگ میں سُبھاسپا نے بہار کے 29 سیٹوں کی لسٹ بی جے پی لیڈران کو سونپ دی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ انتخاب کے نزدیک آتے ہی دونوں پارٹیاں مل کر سیٹ شیئرنگ پر حتمی فیصلہ لیں گی۔

Published: undefined

واضح ہو کہ اس سے قبل اوم پرکاش راج بھر نے کہا تھا کہ ان کی پارٹی بہار میں 42-40 سیٹوں پر انتخاب لڑے گی۔ لیکن اب انہوں نے واضح کر دیا ہے کہ دونوں پارٹیوں کے درمیان بات چیت کے بعد 29 سیٹوں کی لسٹ سونپی گئی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ طے ہے کہ سُبھاسپا اور بی جے پی مل کر انتخابی میدان میں اتریں گی۔ راج بھر نے یہ بھی کہا کہ ان کا اہم مقصد بہار میں این ڈی اے کی حکومت بنانی ہے، جس کے تحت وہ حکومت میں شامل ہوں گے اور بہار میں یوپی کے ’یوگی ماڈل‘ کو نافذ کرنے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سُبھاسپا اور بی جے پی کے اتحاد سے بہار میں ترقی اور گُڈ گورننس دونوں کو فروغ حاصل ہوگا۔

Published: undefined

12 ستمبر کو پٹنہ میں ہونے والے کنونشن کے متعلق راج بھر نے کہا کہ یہ صرف ایک تقریب نہیں ہے بلکہ پارٹی اور تنظیم کی طاقت دکھانے کا موقع ہے۔ اس میں کارکنان کی شرکت کے ساتھ ساتھ پارٹی کے پروگرام اور حکمت عملی کو بھی سامنے رکھا جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی اشارہ دیا کہ انتخابی تیاریاں پورے زور و شور سے جاری ہیں۔ راج بھر کے مطابق بی جے پی اور سُبھسپا کے درمیان بہتر تعلقات ہیں اور دونوں پارٹیاں انتخابی محاذ پر ساتھ کھڑی ہوں گی۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ عوام کو بھی اس کا فائدہ ملے گا اور بہار میں ترقی اور مضبوط قیادت دونوں یقینی ہوں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • تصویر: محمد تسلیم

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2025-09-05/6lwmf85a/WhatsApp-Image-2025-09-05-at-5.53.19-PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    دہلی: مختلف علاقوں میں عید میلادالنبیؐ کا جلوس تزک و احتشام اور روایتی انداز میں نکالا گیا

  • ,
  • مودی حکومت پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں ایس سی، ایس ٹی اور او بی سی کے لیے ریزرویشن نافذ کرے: کانگریس