قومی خبریں

بہار انتخابات: این ڈی اے میں گھمسان اور نڈا کی نتیش سے ملاقات

لوک جن شکتی پارٹی (ایل جے پی) کے قومی صدر چراغ پاسوان نے نتیش کمار کے خلاف محاذ کھولا ہوا ہے اور رام ولاس پاسوان نے بھی اس معاملہ پر چراغ کے رُخ کی حمایت کی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

پٹنہ: بہار میں رواں سال ہونے جا رہے اسمبلی انتخابات سے قبل حکمراں قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) میں گھمسان شروع ہو گیا ہے اور لوک جن شکتی پارٹی (ایل جے پی) کے قومی صدر چراغ پاسوان نے نتیش کمار کے خلاف محاذ کھولا ہوا ہے اور رام ولاس پاسوان نے بھی اس معاملہ پر چراغ کے رُخ کی حمایت کی ہے۔ اسی دوران بی جے پی کی طرف سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ این ڈی اے کے تمام اتحادی یکجا ہو کر انتخابی میدان میں اتریں گے۔

Published: undefined

بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نے ہفتہ کے روز بہار کے وزیر اعلیٰ اور جے ڈی یو کے سربراہ نتیش کمار سے ملاقات کی۔ بی جے پی صدر نڈا پارٹی کے بہار معاملوں کے انچارج بھوپندر یادو، ریاستی صدر ڈاکٹر سنجے جیسوال اور نائب وزیراعلی سشیل کمار مودی کے ساتھ وزیر اعلی نتیش کمار سے ان کی سرکاری رہائش گاہ پر پہنچے تھے۔

Published: undefined

ملاقات کے بعد ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جے پی نڈا نے واضح کیا کہ بی جے پی اور ایل جے پی، نتیش کمار کی قیادت میں ہی اسمبلی کے انتخابات لڑیں گی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اس میٹنگ میں جے ڈی یو کے رکن پارلیمنٹ راجیو رنجن عرف للن سنگھ بھی موجود تھے۔ ایسا سمجھا جارہا ہے کہ نتیش کمار سے ملاقات کے دوران اسمبلی انتخابات میں این ڈی اے کے اتحادی پارٹیوں کے درمیان سیٹوں کی تقسیم کے سلسلے میں بات چیت کی گئی۔ کہا جا رہا ہے کہ بی جے پی 50-50 کا فارمولہ چاہتی ہے۔

Published: undefined

این ڈی اے کی ایک دیگر پارٹی لوک جن شکتی پارٹی (ایل جے پی) اور جے ڈی یو کے درمیان کافی تلخی ہے۔ وہیں مہا گٹھ بندھن سے رشتہ توڑ کر آئے سابق وزیراعلی اور ہندوستانی عوام مورچہ (ہم) کے صدر جیتن رام مانجھی اب وزیراعلی نتیش کمار کے سہارے این ڈی اے میں شامل ہوئے ہیں۔ اس میٹنگ کے بعد سیٹوں کی تقسیم پر کیا فارمولہ طے کیا گیا اس کا ابھی انکشاف نہیں ہو پایا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined