قومی خبریں

بہار اسمبلی انتخاب: ’ووٹر لسٹ سے نہیں حذف ہوگا کسی کا نام‘، ووٹر لسٹ میں ترمیم معاملہ پر چیف الیکشن کمشنر کی وضاحت

چیف الیکشن کمشنر کے مطابق کوسی ندی کے آس پاس کے سیلاب زدہ علاقوں میں رہ رہے لوگ جن کا نام 2003 کی ووٹر لسٹ میں ہے ان سے اور ان کے بچوں سے کسی بھی قسم کے دستاویز ثبوت کے طور پر نہیں مانگے جا رہے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ سوشل میڈیا، گریب&nbsp;</p></div>

تصویر بشکریہ سوشل میڈیا، گریب 

 

بہار میں ووٹر لسٹ کی ترمیم کا معاملہ ان دنوں زوروں پر ہے۔ اپوزیشن پارٹیاں، خاص طور سے کانگریس و آر جے ڈی اس کی پرزور مخالفت کر رہی ہیں۔ اس درمیان چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کا ووٹر لسٹ میں ترمیم پر ہفتہ (5 جولائی 2025) کے روز ایک وضاحتی بیان سامنے آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’ووٹر لسٹ سے کسی کا نام حذف نہیں ہوگا۔‘‘ ایک ذاتی تقریب میں شرکت کرنے فیروزآباد پہنچے گیانیش کمار نے انسپیکشن بلڈنگ میں ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ رمیش رنجن اور سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ سوربھ دیکشت سے ملاقات بھی کی۔

Published: undefined

نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار نے کہا کہ ’’بہار اسمبلی انتخاب کی تیاری 4 ماہ پہلے شروع ہو چکی ہے۔ الیکشن کمیشن کے لیے سب سے اہم ووٹرس ہوتے ہیں اور پھر سیاسی جماعتیں۔ بہار اسمبلی انتخاب سے قبل فہرست تیار کرنے کے حوالے سے جو سوال اٹھائے جا رہے ہیں وہ بے بنیاد ہیں۔‘‘ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ’’انتخاب سے قبل ریاست کی سیاسی جماعتوں کے ساتھ میٹنگ کی گئی ہے۔ تقریباً 5000 میٹنگیں اب تک منعقد کی جا چکی ہیں، جس میں 28000 سے زائد قومی سیاسی جماعتوں اور علاقائی سیاسی جماعتوں کے ممبران نے شرکت کی ہے۔‘‘

Published: undefined

بہار کے کوسی ندی علاقہ میں رہ رہے ووٹرس کے نام فہرست سے ہٹائے جانے اور اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے الیکشن کمیشن پر سوال اٹھائے جانے کے معاملہ پر گیانیش کمار نے کہا کہ ’’الیکشن کمیشن کی جانب سے جو بھی حکم جاری کیا جاتا ہے، اس کو پہلے پڑھ لیا جائے اور اس کے بعد بحث کی جائے تو زیادہ بہتر رہتا ہے۔ بہار میں کسی بھی ووٹر کو ووٹر لسٹ سے نہیں ہٹایا جائے گا۔‘‘ ساتھ ہی انہوں کہا کہ ’’بہار میں 2003 میں ہوئے اسمبلی انتخاب کی ووٹر لسٹ میں جو بھی ووٹر ہے، انہیں آئین کے آرٹیکل 326 کے تحت اہل ووٹر تصور کیا جائے گا۔‘‘

Published: undefined

چیف الیکشن کمشنر کے مطابق کوسی ندی کے آس پاس کے سیلاب زدہ علاقوں میں رہ رہے لوگ جن کا نام 2003 کی ووٹر لسٹ میں ہے، ان سے اور ان کے بچوں سے کسی بھی قسم کا دستاویز ثبوت کے طور پر نہیں مانگا جا رہا ہے۔ گیانیش کمار نے یہ بھی کہا کہ 2002 میں بہار ریاست کی ووٹر لسٹ کی مکمل نظر ثانی جس طرح کی گئی تھی، اسی طرح اس بار بھی جولائی سے اگست تک ووٹر لسٹ کی دوبارہ نظر ثانی کی جا رہی ہے۔ اس کی ڈیڈ لائن 31 دن کی ہوتی ہے، اسی متعینہ مدت میں ووٹر لسٹ کا کام مکمل کر لیا جائے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined