الیکشن کمیشن کی بہار کی سیاسی جماعتوں کے ساتھ میٹنگ / آئی اے این ایس
پٹنہ: آئندہ بہار اسمبلی انتخابات کو شفاف اور غیر جانبدارانہ بنانے کے لیے الیکشن کمیشن نے اپنی تیاریاں تیز کر دی ہیں۔ ہفتہ کے روز چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کی سربراہی میں بہار کی 12 تسلیم شدہ سیاسی جماعتوں کے ساتھ ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی جس میں انتخابی عمل، ووٹروں کی سہولت اور شفافیت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس میٹنگ میں الیکشن کمشنر سکھبیر سنگھ سندھو اور وویک جوشی کے ساتھ ساتھ بہار کے چیف الیکٹورل آفیسر ونود گنجیال اور کمیشن کے دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔
Published: undefined
اجلاس میں کمیشن نے واضح کیا کہ سیاسی جماعتیں جمہوری نظام کی بنیاد ہیں، اس لیے انتخابات کے ہر مرحلے میں ان کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ شفافیت اور غیر جانبداری کو یقینی بنائیں۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ انتخابات کو عوامی جشن اور جمہوری اقدار کی علامت سمجھ کر خوش اسلوبی کے ساتھ منعقد کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے سیاسی جماعتوں سے اپیل کی کہ وہ ووٹروں کے احترام کو سب سے مقدم رکھیں اور ہر بوتھ پر اپنے پولنگ ایجنٹ کی موجودگی کو یقینی بنائیں تاکہ انتخابی عمل پر اعتماد مزید مستحکم ہو۔
میٹنگ میں شریک 12 سیاسی جماعتوں میں کانگریس، بی جے پی، جے ڈی یو، آر جے ڈی، عام آدمی پارٹی، بی ایس پی، سی پی آئی ایم، این پی پی، سی پی آئی ایم ایل، ایل جے پی (رام ولاس)، آر ایل جے پی اور آر ایل جے پی (ایک دھڑا) شامل تھے۔ ان سبھی جماعتوں نے انتخابات کو شفاف بنانے کے لیے کمیشن کی کوششوں کی تعریف کی اور اس پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔
Published: undefined
رپورٹ کے مطابق، کچھ سیاسی جماعتوں نے کمیشن کی جانب سے ووٹر لسٹ کو صاف و شفاف بنانے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ووٹنگ مراکز پر ووٹروں کی زیادہ سے زیادہ تعداد 1,200 مقرر کرنے کا فیصلہ وقت کی اہم ضرورت ہے، جس سے ووٹرز کو سہولت ملے گی۔ جماعتوں نے یہ تجویز بھی دی کہ بہار میں انتخابات چھٹ پوجا کے فوراً بعد منعقد کیے جائیں تاکہ عوام زیادہ تعداد میں حصہ لے سکیں۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے یہ مطالبہ بھی رکھا کہ انتخابات کو کم سے کم مراحل میں مکمل کیا جائے تاکہ ووٹروں پر غیر ضروری بوجھ نہ پڑے۔
Published: undefined
میٹنگ کے دوران کمیشن کے حالیہ اقدامات پر بھی گفتگو ہوئی۔ خاص طور پر پوسٹل ووٹوں کی گنتی اور فارم 17سی سے متعلق نئے انتظامات کی سیاسی جماعتوں نے بھرپور تعریف کی۔ ان جماعتوں کا کہنا تھا کہ یہ اقدامات انتخابی عمل کو مزید شفاف اور مضبوط بنائیں گے۔
اجلاس کے اختتام پر تمام جماعتوں نے الیکشن کمیشن پر اپنے اعتماد کو دہراتے ہوئے کہا کہ آزاد، غیر جانبدار اور شفاف انتخابات کے لیے وہ مکمل طور پر کمیشن کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ جمہوری عمل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ بہار کے مستقبل کے لیے بہتر فیصلہ سامنے آ سکے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر @BCCI
@AdvYashomatiINC