آئی اے این ایس
بہار اسمبلی انتخابات 2025 کے پیش نظر، الیکشن کمیشن آف انڈیا نے تمام اہل قومی اور ریاستی سیاسی جماعتوں کو دور درشن اور آکاش وانی پر 45 منٹ کا مفت نشریاتی وقت فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ اقدام عوامی نمائندگی ایکٹ، 1951 کی شق 39اے کے تحت اٹھایا گیا ہے تاکہ ہر جماعت کو انتخابی مہم میں یکساں مواقع فراہم کیے جا سکیں۔
Published: undefined
رپورٹ کے مطابق، الیکشن کمیشن نے بہار کی تمام اہل سیاسی جماعتوں کو ایک ڈیجیٹل آئی ٹی پلیٹ فارم کے ذریعے نشریاتی واؤچر جاری کیے ہیں۔ ہر جماعت کو دوردرشن اور آکاش وانی کے علاقائی نیٹ ورک پر بنیادی وقت کے طور پر 45 منٹ دئے جائیں گے۔ علاوہ ازیں، پچھلے اسمبلی انتخابات میں جماعتوں کی کارکردگی کے مطابق اضافی نشریاتی وقت بھی دیا جائے گا تاکہ وہ مؤثر انداز میں اپنے پیغام کو عوام تک پہنچا سکیں۔
Published: undefined
نشریاتی وقت کے شیڈول کا تعین امیدواروں کی فہرست شائع ہونے سے لے کر ووٹنگ سے دو دن قبل تک کیا جائے گا۔ شیڈول کا فیصلہ لاٹری کے ذریعے کیا جائے گا جس میں جماعتوں کے نمائندے اور بہار کے چیف الیکشن آفیسر کے دفتر کے اہلکار موجود رہیں گے۔
جماعتوں کو اپنی نشریاتی اسکرپٹ اور ریکارڈنگ پہلے سے جمع کروانی ہوگی، جو پرسار بھارتی کے تکنیکی معیار کے مطابق ہو۔ ریکارڈنگ کسی مستند اسٹوڈیو یا دور درشن/آکاش وانی کے مرکز پر کی جا سکتی ہے۔ ہدایات پر سختی سے عمل کرنا لازمی ہے تاکہ معیار اور شفافیت برقرار رہے۔
Published: undefined
مزید یہ کہ، پرسار بھارتی کی جانب سے بہار میں دو پینل مباحثے یا ڈبیٹس کا انعقاد کیا جائے گا، جس میں ہر اہل جماعت ایک نمائندہ بھیجے گی۔ یہ پروگرام ایک آزاد کوآرڈینیٹر کی نگرانی میں ہوں گے تاکہ منصفانہ اور شفاف بحث یقینی بنائی جا سکے۔
الیکشن کمیشن نے اس قدم کو شفاف اور منصفانہ انتخابی عمل کو فروغ دینے کے لیے اٹھایا ہے تاکہ ووٹروں تک سیاسی جماعتوں کے خیالات مؤثر انداز میں پہنچ سکیں۔ تمام جماعتوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ ہدایات پر عمل کریں اور بروقت اپنا نشریاتی مواد جمع کروائیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر بشکریہ آس محمد کیف
تصویر: پریس ریلیز