بہار اسمبلی انتخابات سے عین قبل الیکشن کمیشن نے اٹھایا اہم قدم، انفورسمنٹ ایجنسیوں کو خصوصی احکامات جاری

بہار میں اسمبلی انتخابات کے لئے انتخابی نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد سے اب تک مختلف ایجنسیوں نے مجموعی طور پر 33.97 کروڑ روپے کی نقدی، شراب، منشیات اور مفت چیزیں ضبط کی ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس&nbsp;</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

 ووٹ چوری اور خریداری کے الزامات کے درمیان مرکزی الیکشن کمیشن (سی ای سی) نے بہار اسمبلی انتخابات اورمختلف ریاستوں میں 8 اسمبلی حلقوں کے ضمنی انتخابات کے حوالے سے انفورسمنٹ ایجنسیوں کو سخت احکامات جاری کئے ہیں۔ کمیشن کا مقصد انتخابات میں پیسے کی طاقت، مفت اشیاء، نشیلی دواؤں اور شراب کے غلط استعمال کو روکنا ہے۔ الیکشن کمیشن نے بتایا کہ ریاستی محکمہ پولیس، محکمہ انکم ٹیکس، ریاستی محکمہ آبکاری، آر بی آئی، سی جی ایس ٹی، ایس جی ایس ٹی، ڈی آر آئی، ای ڈی، این سی بی، آر پی ایف، سی آئی ایس ایف، ایس ایس بی، بی سی اے ایس، اے اے آئی، محکمہ ڈاک، ریاستی محکمہ جنگلات اور ریاستی محکمہ کوآپریٹو سمیت تمام متعلقہ ایجنسیوں کوانتخابی قواعد کی تعمیل کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کئے ہیں۔

انتخابی اخراجات کے مبصرین امیدواروں کے انتخابی اخراجات کی نگرانی کریں گے۔ وہ اپنے اپنے انتخابی حلقوں پہنچ کر تمام اخراجات کی نگرانی کرنے والی ٹیموں سے ملاقات کر یں گے اور اخراجات کی باقاعدہ رپورٹنگ کریں گے۔ کمیشن نے فلائنگ اسکواڈز، سرویلانس ٹیموں اور ویڈیو سرویلانس ٹیموں کو بھی 24/7 چوکس رہنے کی ہدایت کی ہے۔ کمیشن نے الیکشن سیزر مینجمنٹ سسٹم (ای ایس ایم ایس) کو فعال کر دیا ہے تاکہ انفورسمنٹ ایجنسیاں اور فلائنگ اسکواڈ انتخابات کے دوران کی گئی ضبطیوں  کی بروقت رپورٹ کرسکیں۔ انتخابی نوٹیفکیشن کے بعد اب تک مختلف ایجنسیوں نے کل 33.97 کروڑ روپے کی نقدی، شراب، منشیات اور مفت چیزیں ضبط کی ہیں۔


الیکشن کمیشن نے کہاکہ انفورسمنٹ کارروائی کے دوران عام لوگوں کو کسی بھی قسم کی تکلیف یا ہراساں نہیں ہونا چاہیے۔ مزید برآں لوگ کسی بھی خلاف ورزی کی اطلاع دینے کے لیے C-Vigil ایپ کا استعمال کر سکتے ہیں۔ کمیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر پون کمار نے کہا کہ ہمارا مقصد صاف اور منصفانہ انتخابات کو یقینی بنانا ہے۔ تمام انفورسمنٹ ادارے چوکس ہیں اور انتخابات کے دوران کسی بھی بے ضابطگی پر فوری کارروائی کریں گے۔

بتا دیں کہ بہار اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے میں 6 نومبراوردوسرے مرحلے میں 11 نومبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے جبکہ انتخابی نتائج کا اعلان 14 نومبر کو کیا جائے گا۔ امیدواروں کی نامزدگی کے عمل کو بھی حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ پہلے مرحلے کے لیے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 17 اکتوبر ہے، جب کہ دوسرے مرحلے کے لیے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 20 اکتوبر ہے۔ کاغذات نامزدگی واپس لینے کی تاریخ کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے۔ پہلے مرحلے کے لیے 20 اکتوبر اور دوسرے مرحلے کے لیے 23 اکتوبر تک نام واپس لئے جاسکیں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔