قومی خبریں

بہار میں اسمبلی انتخاب کے لیے تاریخوں کا اعلان 6 اکتوبر کے بعد! الیکشن کمیشن کی سرگرمیاں تیز

الیکشن کمیشن نے اپنی ایک ہدایت میں واضح کیا ہے کہ 3 سال سے ایک ہی جگہ تعینات افسران کو تبادلہ کیا جائے گا اور کوئی بھی افسر اپنے آبائی ضلع میں تعینات نہیں رہے گا۔

<div class="paragraphs"><p>ووٹرس کی فائل تصویر، آئی اے این ایس</p></div>

ووٹرس کی فائل تصویر، آئی اے این ایس

 
IANS

بہار میں اسمبلی انتخاب کے لیے تاریخوں کے اعلان کا سبھی بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ جو تازہ ترین خبریں سامنے آ رہی ہیں، اس کے مطابق یہ اعلان 6 اکتوبر کے بعد ہی ہو سکے گا۔ ایسا اس لیے کیونکہ الیکشن کمیشن نے کچھ ایسی ہدایات جاری کی ہیں، جس کی تکمیل سے قبل تاریخوں کا اعلان ممکن دکھائی نہیں دے رہا ہے۔ الیکشن کمیشن نے اپنے تازہ حکم میں واضح کیا ہے کہ جو افسر 3 سال سے ایک ہی جگہ پر تعینات ہیں ان کا تبادلہ ہوگا اور کوئی بھی افسر اپنے گھریلو ضلع میں تعینات نہیں رہے گا۔ کمیشن نے اپنے بیان میں یہ بھی واضح کیا ہے کہ صوبے کے تمام محکموں کے افسران اور اسٹاف کے تبادلوں کی کارروائی 6 اکتوبر تک ہر حال میں مکمل کر لی جائے۔ اس کے بعد پوری رپورٹ کمیشن کے پاس پیش کی جائے۔

Published: undefined

الیکشن کمیشن کے ذریعہ جاری اس حکم کے بعد طے ہے کہ 6 اکتوبر کے بعد کسی بھی وقت انتخابی تاریخوں کا اعلان کیا جا سکتا ہے۔ انتخابی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے الیکشن کمشنر بھی بہار کا دورہ کر سکتے ہیں۔ انتخابی تاریخوں کے اعلان سے قبل 30 ستمبر کو حتمی ووٹر لسٹ بھی جاری کی جا سکتی ہے۔ اس طرح دیکھا جائے تو بہار اسمبلی انتخاب کو لے کر الیکشن کمیشن کی سرگرمیاں بہت بڑھ گئی ہیں۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ افسران کا انتخابات سے قبل ایک جگہ سے دوسری جگہ تبادلہ کرنا ایک معمول کی کارروائی ہے۔ اس کے پیچھے ایک بڑی وجہ یہ بھی ہوتی ہے کہ انتخابات میں کسی طرح کا جانبداری یا دباؤ نظر نہ آئے۔ یہی وجہ ہے کہ طویل عرصہ سے ایک ہی جگہ تعینات افسران کا تبادلہ کیا جاتا ہے۔

Published: undefined

بہرحال، بہار میں موجودہ حکومت کی میعاد نومبر تک ہے۔ ایسے میں ظاہر ہے کہ آنے والے چند ہی دنوں میں اسمبلی انتخاب کی تاریخوں کا اعلان کیا جا سکتا ہے۔ یہ تصور کیا جا رہا ہے کہ نومبر کے پہلے ہفتہ میں پہلے مرحلہ کی ووٹنگ ہو سکتی ہے۔ گزشتہ اسمبلی انتخاب 3 مراحل میں ہوئے تھے۔ پہلے مرحلے کی ووٹنگ 28 اکتوبر کو کرائی گئی تھی، جبکہ دوسرے مرحلے کی ووٹنگ 3 نومبر کو اور تیسرے مرحلے کی ووٹنگ 7 نومبر کو ہوئی تھی۔ اس بار بھی 3 مراحل میں ووٹنگ کا عمل انجام دیا جا سکتا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined