قومی خبریں

بہار: نوادہ میں ووٹنگ کے دوران بی جے پی پولنگ ایجنٹ کی موت

نوادہ ضلع کے ہسوا واقع پھلما بوتھ پر بی جے پی پولنگ ایجنٹ کرشنا سنگھ کو دل کا دورہ پڑا جس کے بعد ان کو علاج کے لیے صدر اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ علاج کے دوران کرشنا سنگھ سنگھ کی موت ہو گئی۔

موت، علامتی تصویر
موت، علامتی تصویر 

بہار میں پہلے مرحلہ کے تحت 71 اسمبلی سیٹوں پر عوام حق رائے دہی کا استعمال کر رہے ہیں۔ کچھ پولنگ بوتھوں پر مشینوں کی خرابی کا معاملہ سامنے آیا ہے تو کچھ مقامات پر تکنیکی وجوہات کے سبب ووٹنگ کا عمل تاخیر سے شروع ہوا ہے۔ کچھ پولنگ بوتھ سے ناخوشگوار واقعات کی خبریں بھی سامنے آ رہی ہیں جن میں سب سے اہم نوادہ کا معاملہ ہے جہاں ایک پولنگ بوتھ پر بی جے پی ایجنٹ کی موت ہو گئی۔

Published: undefined

میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق نوادہ ضلع کے ہسوا واقع پھلما بوتھ پر بی جے پی پولنگ ایجنٹ کرشنا سنگھ کو دل کا دورہ پڑا جس کے بعد ان کو علاج کے لیے صدر اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ علاج کے دوران کرشنا سنگھ سنگھ کی موت ہو گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ انھیں اچانک سینے میں درد کا احساس ہوا تھا جس کے بعد فوری طور پر انھیں اسپتال میں داخل کرایا گیا، بعد ازاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی خبر دی۔ اس واقعہ کے بعد مہلوک کے اہل خانہ میں غم کا ماحول چھا گیا ہے۔

Published: undefined

دوسری طرف روہتاس میں ایک ووٹر کی موت کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ خبروں کے مطابق 65 سالہ ہیرا مہتو ووٹ دینے کے لیے لائن میں کھڑا ہوا تھا جب وہ اچانک بیہوش ہو گیا۔ واقعہ ضلع کے سنجھولی واقع مڈل اسکول اودے پور کا ہے جہاں ہیرا پولنگ سنٹر نمبر 151 پر ووٹ دینے پہنچے تھے جہاں ان کی موت ہو گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ جب وہ ووٹ ڈالنے کے لیے قطار میں کھڑے تھے، اسی دوران بیہوش ہو کر گر گئے۔ جب تک لوگوں کو کچھ سمجھ میں آتا ہیرا لال کی موت ہو چکی تھی۔ ان کی لاش کو پولس نے اپنے قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے صدر اسپتال بھیج دیا ہے۔

Published: undefined

کچھ دیگر مقامات سے بھی اموات کی خبریں سامنے آئی ہیں جن میں سے ایک واقعہ بکسر ضلع میں پیش آیا ہے۔ میڈیا میں آ رہی خبروں کے مطابق بکسر ضلع کے راج پور اسمبلی حلقہ میں ڈیوٹی کے لیے جا رہی آنگن باڑی کارکن کی موت سڑک حادثہ میں ہو گئی۔ اس تعلق سے بہت زیادہ تفصیل سامنے نہیں آئی ہے، لیکن بتایا جا رہا ہے کہ پولنگ اسٹیشن سے کچھ دوری پر ہی وہ حادثہ کا شکار ہو گئی۔ اس واقعہ کے بعد علاقے میں ایک غم کا ماحول دیکھنے کو مل رہا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات

  • ,
  • لوک سبھا انتخاب 2024: ’زمین پر حالات بدل رہے ہیں...‘، جگنیش میوانی سے امئے تروڈکر کا انٹرویو