ہو سکتا ہے کورونا ویکسین سب پر اثردار نہ ہو، برطانیہ کی ویکسین ٹاسک فورس چیف کا اندیشہ

کیٹ بنگھم نے کہا کہ فی الحال تو ہمیں یہ بھی نہیں پتہ کہ ویکسین کب تک بنے گی یا یہ کہ کبھی بن بھی پائے گی یا نہیں۔ ہمیں ضرورت سے زیادہ خوش فہمی میں ضابطوں میں ڈھیل دینے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

تنویر

کورونا وبا سےنجات پانے کے لیے سبھی کو ویکسین کا شدت سے انتظار ہے۔ اس درمیان برطانیہ کی ویکسین ٹاسک فورس چیف کیٹن بنگم نے یہ کہہ کر سبھی کو حیران کر دیا ہےکہ ممکن ہے کورونا ویکسین سبھی عمر کے لوگوں پر اثردار نہ ہو۔ کیٹ نے واضح لفظوں میں کہا کہ پہلے مرحلہ میں جو ویکسین لوگوں تک پہنچے گی وہ پرفیکٹ نہیں ہوگی، اس میں خامیاں ہوں گی اور ہو سکتا ہے کہ یہ سبھی لوگوں کے لیے کارگر ثابت نہ ہو۔ حالانکہ آکسفورڈ-ایسٹراجینیکا ویکسین نے منگل کو کہا کہ شروعاتی نتائج میں ان کی ویکسین بزرگوں پر بھی اثر دکھا رہی ہے جو خوشی کی بات ہے۔

کیٹ بنگھم نے کہا کہ فی الحال تو ہمیں یہ بھی نہیں پتہ کہ ویکسین کب تک بنے گی یا یہ کہ کبھی بن بھی پائے گی یا نہیں۔ ہمیں ضرورت سے زیادہ خوش فہمی میں ضابطوں میں ڈھیل دینے کی کوئی ضرورت نہیں ہے، یہ ابھی خطرناک ہے۔ لینسٹ جنرل سے بات چیت میں انھوں نے کہا کہ پہلی جنریشن کی ویکسین میں یقیناً کچھ خامیاں ہوں گی، ہمیں اس بات کے لیے تیار رہنا چاہیے کہ یہ ویکسین علامتوں کو گھٹانے کےمعاملے میں بھی شاید ہر عمر کےلوگوں کے لیے کارگر ثابت نہ ہو۔ کیٹ کے مطابق65 سال سے زیادہ کی عمر کے اشخاص کے لیے ابھی پرفیکٹ ویکسین کا انتظار اور طویل ہو سکتا ہے۔


آکسفورڈ یونیورسٹی نے منگل کو بتایا کہ ٹیسٹنگ کے یے جن لوگوں کو بھی اس کی کورونا ویکسین کی خوراک دی گئی ہے، ان میں مضبوط قوت مدافعت پیدا ہوئی ہے۔ آکسفورڈ یونیورسٹی برطانیہ کی دوا کمپنی ایسٹراجنیکا کے ساتھ مل کر کورونا ویکسین تیار کر رہی ہے۔ حالانکہ ٹیسٹنگ کے شروعاتی نتائج کو آفیشیل طور پر ابھی جاری نہیں کیا گیا ہے، لیکن یونیورسٹی کے پروفیسر اینڈریو پولارڈ نے حال ہی میں ایک ریسرچ کانفرنس میں کہا کہ مثبت نتائج حاصل ہوئے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔