بہار اسمبلی انتخاب: گیا میں پولنگ بوتھ پر بی جے پی کے لیے ووٹ ڈالنے کا بنایا گیا دباؤ!

گیا شہری اسمبلی حلقہ کے سوراج پوری روڈ واقع بوتھ پر کچھ خواتین کی پولنگ اہلکاروں کے ساتھ بحث ہو گئی۔ خواتین کا کہنا ہے کہ ان پر کچھ لوگوں نے بی جے پی کو ووٹ دینے کے لیے دباؤ بنایا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

تنویر

بہار اسمبلی انتخاب میں پہلے مرحلے کے لیے ووٹنگ کا عمل جاری ہے، لیکن کچھ مقامات سے مشینیں خراب ہونے یا تکنیکی وجوہات کے سبب ووٹنگ میں تاخیر کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ کچھ علاقوں میں امیدواروں کے حامیوں کے درمیان کہا سنی یا پھر ہلکے پھلکے جھڑپ کے واقعات سامنے آئے ہیں۔ اس درمیان گیا سے ایک بڑی خبر سامنے آ رہی ہیں جہاں ایک پولنگ بوتھ پر بی جے پی کے لیے ووٹ ڈالنے کا دباؤ بنائے جانے کی خبریں ہیں۔

میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق گیا شہری اسمبلی حلقہ کے سوراج پوری روڈ واقع بوتھ پر بی جے پی کو ووٹ دینے کے لیے دباؤ بنایا گیا جس کے بعد خواتین نے ہنگامہ شروع کر دیا۔ خواتین کا کہنا ہے کہ بی جے پی کو ووٹ دینے کے لیے کچھ لوگوں نے ان کے اوپر دباؤ بنایا۔ اس بات کو لے کر خواتین موقع پر موجود پولنگ اہلکاروں سے الجھ گئیں جس کے بعد کافی ہنگامہ پیدا ہو گیا۔


قابل ذکر ہے کہ گیا شہری اسمبلی حلقہ سے بی جے پی لیڈر اور ریاست کے وزیر زراعت ڈاکٹر پریم کمار امیدوار ہیں۔ اس سیٹ پر کانگریس نے اکھوری اونکار ناتھ کو میدان میں اتارا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ان دونوں کے درمیان سخت مقابلے کی امید ہے۔

دوسری طرف پٹنہ ضلع کے پالی گنج اور نوادہ کے حسن گنج میں لوگوں نے ووٹنگ کا بائیکاٹ کر دیا ہے۔ یہ لوگ اپنے علاقے میں سڑک کے مسئلہ کو لے کرناراضگی ظاہر کر رہے ہیں۔ نوادہ ضلع کے حسن گنج میں خصوصی طور پر بوتھ نمبر 255 اور 256 پر لوگوں نے ووٹنگ کا بائیکاٹ کیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ شروعاتی دو گھنٹے میں ان بوتھوں پر ایک بھی ووٹ نہیں پڑا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔