قومی خبریں

بہار: لالو پرساد یادو اور رابڑی دیوی کے بعد تیجسوی یادو نے بھی اپنی سیکورٹی لوٹا دی

آر جے ڈی کے ریاستی ترجمان شکتی سنگھ یادو نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ لالو پرساد یادو اور رابڑی دیوی نے حکومت کی جانب سے فراہم کی گئی سیکورٹی واپس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر / آئی اے این ایس</p></div><div class="paragraphs"></div>

فائل تصویر / آئی اے این ایس

 
IANS

بہار کے سابق وزرائے اعلیٰ لالو پرساد یادو اور رابڑی دی کے سیکورٹی انتظامات میں کمی کے بعد سیاسی ہلچل تیز ہو گئی ہے۔ سیکورٹی میں تبدیلی سے ناراض دونوں لیڈران نے اپنی سرکاری سیکورٹی واپس کر دی ہے۔ لالو پرساد یادو اور رابڑی دیوی کے بعد بہار اسمبلی میں حزب اختلاف کے قائد تیجسوی یادو نے بھی اپنی سرکاری سکیورٹی واپس کر دی ہے۔ تیجسوی نے ریاستی حکومت کے فیصلے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے اسے سیاسی بدنیتی سے متاثر قدم قرار دیا ہے۔ حالانکہ تیجسوی یادو کی سیکورٹی میں کوئی کمی نہیں کی گئی ہے۔

Published: undefined

آر جے ڈی کے ریاستی ترجمان شکتی سنگھ یادو نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ لالو پرساد یادو اور رابڑی دیوی نے حکومت کی جانب سے فراہم کی گئی سیکورٹی واپس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ریاستی حکومت اپوزیشن کے سرکردہ رہنماؤں کو نشانہ بنا رہی ہے اور ان کی سیکورٹی کے ساتھ سمجھوتہ کیا جا رہا ہے۔ پارٹی کا کہنا ہے کہ لالو یادو طویل عرصے سے قومی سیاست کے ایک اہم رہنما رہے ہیں اور انہیں فراہم کی جانے والی سیکورٹی میں اچانک کمی کئی سوالات کو جنم دیتی ہے۔

Published: undefined

دراصل جمعہ کے روز ہونے والے سیکورٹی جائزے کے بعد لالو پرساد یادو اور رابڑی دیوی کو حاصل زیڈ پلس درجے کی سیکورٹی واپس لے لی گئی تھی۔ اس کے بعد ان کی سیکورٹی کی ذمہ داری بہار پولیس کے اہلکاروں کے سپرد کر دی گئی۔ حالانکہ آر جے ڈی اس انتظام سے مطمئن نظر نہیں آئی اور اس نے اسے دونوں رہنماؤں کی عزت و وقار اور سیکورٹی کے ساتھ کھلواڑ قرار دیا۔

Published: undefined

ہندی نیوز پورٹل ’آج تک‘ پر شائع خبر کے مطابق بہار اسمبلی میں حزب اختلاف کے قائد تیجسوی یادو کی سیکورٹی انتظامات میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ انہیں پہلے کی طرح وائی پلس درجے کی سیکورٹی ملتی رہے گی۔ سیکورٹی کمیٹی کا ماننا ہے کہ حزب اختلاف کے قائد کا عہدہ کابینہ وزیر کے مساوی ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ تیجسوی یادو مسلسل سیاسی پروگراموں، عوامی جلسوں اور مختلف اضلاع کے دوروں میں سرگرم رہتے ہیں۔ ان کی عوامی سرگرمیوں اور ہجوم والے پروگراموں کو مدنظر رکھتے ہوئے موجودہ سیکورٹی انتظامات کو برقرار رکھا گیا ہے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ سیکورٹی جائزے کا اثر لالو پرساد یاد کے بڑے بیٹے تیج پرتاپ یادو پر بھی پڑا ہے۔ پہلے انہیں وائی درجے کی سیکورٹی حاصل تھی، لیکن اب ان کی سیکورٹی میں کمی کرتے ہوئے صرف ایک پرسنل سیکورٹی افسر (پی ایس او) یا محافظ فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined