علامتی تصویر سوشل میڈیا
بہار میں اچانک موسم نے کروٹ لے لی ہے اور کئی ضلعوں میں بارش اور بجلی گرنے کی اطلاعات ملی ہیں۔ محکمہ موسمیات نے بھی ریاست کے 19 ضلعوں میں آندھی-طوفان اور تیز بارش کے لیے الرٹ کیا ہے۔ کسانوں اور عام لوگوں کو موسم کے پیش نظر احتیاط برتنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ یہاں آسمان نے قہر برپا کرنا شروع بھی کر دیا ہے۔ یہاں بجلی گرنے سے 7 لوگوں کی جان چلی گئی ہے جس میں بیگوسرائے کے 4 اور مدھوبنی کے 3 افراد شامل ہیں۔
Published: undefined
بیگوسرائے میں دیر رات موسم بدلنے کے بعد تیز بارش ہوئی۔ اسی دوران آسمانی بجلی کی زد میں آنے سے 2 لوگوں کی موت ہو گئی۔ بھگوان پور بلاک کی مختیار پور پنچایت کے مانو پور گاؤں میں 13 سالہ انشو کماری کی موت ہو گئی۔ وہیں بلیا تھانہ حلقہ کے بھگت پور میں بجلی گرنے سے بزرگ مزدور کی موت ہو گئی جبکہ اس کی اہلیہ سنگین طور پر زخمی ہے۔ دونوں بھونسا ڈھونے کے لیے بہیار جا رہے تھے۔
Published: undefined
صاحب پور کمال کے سنہا نوٹولیہ کی اندرا دیوی کی بھی موت بجلی گرنے سے ہوئی ہے۔ یہ واقعہ مسودن پور دیارہ سڑک کے موہن پور ڈھاب کے قریب پیش آیا۔ مفصل تھانہ حلقہ کے کولا بہیار میں فصل دیکھ کر ایک کسان لوٹ رہا تھا کہ اچانک بجلی گرنے سے اس کی موت ہو گئی۔
Published: undefined
ادھر مدھوبنی میں بدھ کی صبح بجلی گرنے سے باپ-بیٹی سمیت 3 لوگوں کی موت ہو گئی۔ پہلا واقعہ جھنجھار پور کے پپرولیا میں ہوا۔ بجلی کی زد میں آنے سے کھیت کی طرف گئی ایک خاتون کی موت ہو گئی۔ وہ ریون مہتو کی بیوی ریکھا تھی۔ وہیں اندھرا ٹھاڑھی کے رودر پور کے الپورہ گاؤں میں بجلی گرنے سے باپ بیٹی کی موت ہوگئی۔ 62 سالہ ذاکر 18 سال کی بیٹی عائشہ کو لے کر کھیت میں جمع گیہوں کے بوجھے کو ڈھکنے کے لیے ترپال لے کا جا رہے تھے، اسی دوران یہ حادثہ ہوا۔
Published: undefined
یہاں گزشتہ رات سے ہی تیز بارش ہو رہی ہے۔ اس سے مدھوبنی شہر کی سڑکوں پر پانی بھر گیا ہے۔ دربھنگہ کے بھی کچھ علاقوں میں بارش ہوئی ہے۔ دربھنگہ کے جالے میں منگل کی رات تیز ہوا کی وجہ سے لوگوں کے کچے گھرروں کے چھپڑ اڑ گئے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined