قومی خبریں

شہریت ترمیمی بل پر آسام اور تریپورہ میں ہنگامہ جاری، ٹرین اور پروازیں رد، کئی کھیل منسوخ

شمال مشرق کی ریاستوں آسام اور تریپورہ میں شہریت ترمیمی بل کی مخالفت مزید تیز ہو گئی ہے۔ دونوں ہی ریاستوں میں آگ زنی اور تشدد جاری ہے۔ حالات بے قابو میں ہیں اور ٹرینیں و پرواز تک رد کر دی گئی ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

شہریت ترمیمی بل کے خلاف شمال مشرق کی ریاستوں میں ہنگامہ جاری ہے۔ تشدد، آگ زنی اور احتجاجی مظاہروں کا سب سے زیادہ اثر آسام میں دکھائی دے رہا ہے۔ صرف آسام ہی نہیں بلکہ اروناچل پردیش، میگھالیہ سمیت دیگر ریاستوں میں بھی احتجاجی مظاہرے تیز ہوتے جا رہے ہیں۔ آسام کے وزیر اعلیٰ سروانند سونوال، بی جے پی رکن اسمبلی پرشانت پھوکان کے گھر یا قافلے پر مظاہرین نے حملہ کیا ہے۔ حملے کے دوران مظاہرین نے شہریت ترمیمی بل کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔ اس کے علاوہ مظاہرین نے ڈبرو گڑھ میں آر ایس ایس دفتر پر بھی حملہ کیا اور وہاں آگ لگا دی۔

Published: undefined

آسام کے چھابوا، پانیتولہ ریلوے اسٹیشن پر مظاہرین نے آگ زنی کی۔ اس دوران وہاں کھڑی گاڑیوں کو بھی نشانہ بنایا گیا اور توڑ پھوڑ کی گئی۔ آسام میں ریاست کی 20 بسوں کو بھی نقصان پہنچایا گیا۔ تنسکیا میں چار دکانوں کو نذر آتش کیے جانے کی خبریں موصول ہو رہی ہیں جب کہ جمعرات کی صبح یہاں پر ایک لاش برآمد کیے جانے کی وجہ سے بھی ماحول بے قابو ہوتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔

Published: undefined

مرکزی وزیر اور ڈبروگڑھ سے بی جے پی رکن پارلیمنٹ رامیشور تیلی نے کہا کہ ’’کل (بدھ) رات تقریباً 11 بجے میرے چچا کی دکان میں آگ لگا دی گئی اور میرے گھر کے باؤنڈری وال کو بھی مظاہرین نے نقصان پہنچایا۔ میں آسام کے لوگوں سے امن برقرار رکھنے کی اپیل کرتا ہوں۔‘‘

Published: undefined

بگڑتے نظام قانون کو سنبھالنے کے لیے بدھ کو گواہاٹی میں لگائے گئے کرفیو کو غیر معینہ مدت کے لیے بڑھا دیا گیا ہے۔ دوسری طرف جموں و کشمیر میں تعینات سی آر پی ایف کی 10 کمپنیوں کو آسام بھیجا جا رہا ہے۔ ان میں سے پانچ کمپنیاں پہنچ چکی ہیں۔ ان کے علاوہ منی پور کے لیے روانہ کی گئی 7 دیگر کمپنیوں کو آسام جانے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ وہیں، آسام رائفل کی تین کمپنیوں کو تریپورہ میں تعینات کیا گیا ہے۔

Published: undefined

شہریت ترمیمی بل کے خلاف مظاہروں کے درمیان احتیاطی تدبیر اٹھاتے ہوئے کئی پروازوں کو رد کر دیا گیا ہے۔ خبروں کے مطابق گواہاٹی، ڈبرو گڑھ جانے والی پروازوں کو رد کر دیا ہے۔ انڈیگو نے گواہاٹی، ڈبرو گڑھ، جور ہاٹ کی فلائٹ رد کر دی ہے۔ ڈبرو گڑھ ائیر پورٹ پر سبھی 5 جانے والی اور 7 آنے والی پروازیں ردہوئی ہیں۔ انڈیگو کے علاوہ اسپائس جیٹ، وستارا کی پروازیں بھی رد ہوئی ہیں۔ وہیں نارتھ فرنٹیر کے چیف پی آر او نے بتایا کہ ریلوے گواہاٹی سے اوپری آسام علاقے کی جانب جانے والی سبھی ٹرینیں رد کر دی گئی ہیں۔ علاوہ ازیں، آسام، تریپورہ جانے والی سبھی پسنجرٹرینوں کو رد کر دیا گیا ہے۔ ابھی دہلی اور کولکاتا سے جانے والی ٹرین گواہاٹی تک ہی جا رہی ہیں، اس کے آگے کی سہولت بند کر دی گئی ہے۔

Published: undefined

اس درمیان آسام میں بے قابو حالات کو دیکھتے ہوئے فٹ بال اسپورٹس ڈیولپمنٹ نے نارتھ ایسٹ یونائٹیڈ ایف سی بمقابلہ چنئین ایف سی انڈین سپر لیگ میچ کو منسوخ کرنے کی خبر دی ہے۔ آسام اور تریپورہ کے درمیان کھیلے جانے والے رانچی ٹرافی میچ کو بھی معطل کیے جانے کی خبریں موصول ہو رہی ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined