قومی خبریں

ایم پی میں بی جے پی کو زوردار جھٹکا، بی جے پی میں شامل ہونے والے چھندواڑہ کے میئر دوبارہ کانگریس میں شامل

وکرم اہاکے نہ صرف کانگریس میں دوبارہ شامل ہو گئے ہیں بلکہ انہوں نے ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے چھندواڑہ کے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ یہاں نکل ناتھ کو ہی ووٹ دیں

<div class="paragraphs"><p>ویڈیو گریب</p></div>

ویڈیو گریب

 

مدھیہ پردیش کے چھندواڑہ حلقۂ اسمبلی میں جاری ووٹنگ کے دوران بی جے پی کو زوردار جھٹکا لگا ہے۔ بی جے پی نے 18 روز قبل خوب دھام دھام سے چھندواڑہ کے جن میئر وکرم اہاکے کو اپنی پارٹی میں شامل کیا تھا، انہوں نے بی جے پی کو چھوڑ کر دوبارہ کانگریس میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ میئر وکرم اہاکے کے بی جے پی میں شامل ہونے پر کہا جانے لگا تھا کہ چھندواڑہ میں بی جے پی بہت مضبوط ہو جائے گی لیکن عین ووٹنگ کے دوران وہ نہ صرف کانگریس میں دوبارہ شامل ہو گئے بلکہ چھندواڑہ سے کانگریس کے امیدوار نکل ناتھ کے حق میں لوگوں سے ووٹ دینے کی اپیل بھی جاری کر دی ہے۔

Published: undefined

چھندواڑہ کے میئر وکرم اہاکے کا ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مدھیہ پردیش کانگریس نے لکھا ہے کہ ’’چھندواڑہ میں بی جے پی کو بڑا جھٹکا، کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہوئے میئر وکرم اہاکے پھر نکل ناتھ اور کمل ناتھ کے ساتھ آئے۔ میئر وکرم آہاکے نے ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے چھندواڑہ کے لوگوں سے نکل کمل ناتھ کو ووٹ دینے کی اپیل بھی کی، جے کانگریس، جے چھندواڑہ۔‘‘

Published: undefined

واضح رہے کہ یکم اپریل کو چھندواڑہ میونسپل کارپوریشن کے میئر وکرم اہاکے بھوپال میں بی جے پی میں شامل ہو گئے تھے۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو اور بی جے پی کے ریاستی صدر وی ڈی شرما نے کمل ناتھ کے قریبی ساتھی مانے جانے والے وکرم اہاکے کو پارٹی میں شامل کیا تھا۔ وکرم اہاکے کے ساتھ چھندواڑہ میونسپل کارپوریشن محکمہ واٹر سپلائی کے چیئرمین پرمود شرما و کانگریس کے چند دیگر لیڈر بھی بی جے پی میں شامل ہوئے تھے۔

Published: undefined

مدھیہ پردیش کی چھندواڑہ سیٹ سے کانگریس کی جانب سے نکل ناتھ میدان میں ہیں جبکہ بی جے پی نے وویک بنٹی ساہو کو میدان میں اتارا ہے۔ بی جے پی نے کمل ناتھ سے مدھیہ پردیش کی چھندواڑہ لوک سبھا سیٹ چھیننے کی پوری کوشش کی ہے۔ انتخابی جوش و خروش کے درمیان، ایک خاص حکمت عملی کے تحت، چھندواڑہ کے غیر مطمئن اور بااثر لیڈروں سمیت کارکنوں کی ایک بڑی تعداد کو بی جے پی میں لایا گیا تاکہ چھندواڑہ کا میدان کمزور ہو جائے مگر چھندواڑہ کے میئر وکرم اہاکے نے دبارہ کانگریس میں شامل ہوکر بی جے پی کے منصوبے پرپانی پھیر دیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined