قومی خبریں

کلکتہ میڈیکل کالج و اسپتال کے سامنے کھڑا ہوا بڑا مسئلہ، 40 ڈاکٹرس کورونا سے متاثر

بیمار ہونے والے 40 ڈاکٹروں میں 12 پروفیسر ہیں۔ بیشتر بیمار ڈاکٹروں کو اسپتال کے کووڈ شعبہ میں رکھا گیا ہے۔ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کچھ ڈاکٹروں کو گھر پر ہی آئسولیشن وارڈ میں رہنے کو کہا گیا ہے۔

کلکتہ میڈیکل کالج و اسپتال، تصویر سوشل میڈیا
کلکتہ میڈیکل کالج و اسپتال، تصویر سوشل میڈیا 

کولکاتا: 40 ڈاکٹروں کے بیمار ہونے کے بعد کلکتہ میڈیکل کالج و اسپتال، جہاں کورونا کے مریضوں کا علاج ہوتا ہے، میں نئے ڈاکٹروں کو بحال کرنے کی نوبت پیدا ہوگئی ہے۔ کلکتہ میڈیکل کالج و اسپتال کے سپرنٹنڈنٹ منجو بنرجی نے ریاستی محکمہ صحت کو خط لکھتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے اور 40 ڈاکٹرس بیمار ہوگئے ہیں۔ اس کی وجہ سے ڈاکٹروں کی بحالی ناگزیر ہے۔

Published: undefined

بیمار ہونے والے 40 ڈاکٹروں میں 12 پروفیسر بھی شامل ہیں۔ بیشتر بیمار ڈاکٹروں کو اسپتال کے کووڈ شعبہ میں رکھا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ کچھ ڈاکٹروں کو گھر پر ہی آئسولیشن وارڈ میں رہنے کو کہا گیا ہے۔ اسپتال میں 100 مزید کورونا کے بیڈ کا اضافہ کیا جارہا ہے۔ اس کے علاوہ مزید ڈاکٹروں کی ضرورت بھی پڑگئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined