قومی خبریں

بی جے پی حکومت جھوٹے اعلانات کرنے میں یقین رکھتی ہے: ہڈا

حکومت نے ریاست کو قرضوں میں ڈبونے کے علاوہ کوئی کام نہیں کیا۔ اس حکومت کے اقدامات کی وجہ سے آج ریاست تقریباً تین لاکھ کروڑ روپے کے قرض تلے دبی ہوئی ہے۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس 

ہریانہ کے سابق وزیر اعلیٰ اور اپوزیشن لیڈر بھوپندر سنگھ ہڈا نے کہا ہے کہ ریاست کی بھارتیہ جنتا پارٹی کی قیادت والی حکومت صرف جھوٹے اعلانات کرنے میں یقین رکھتی ہے۔

Published: undefined

ہڈا نے صحافیوں سے کہا کہ حکومت ہر بجٹ میں یہ سوچ کر اعلانات کرتی ہے کہ اسے پورا کرنا نہیں ہے، خواہ وہ ہر ضلع میں میڈیکل کالج کے قیام کا اعلان ہو یا دیگر اعلانات۔ حکومت نے ریاست کو قرضوں میں ڈبونے کے علاوہ کوئی کام نہیں کیا۔ اس حکومت کے اقدامات کی وجہ سے آج ریاست تقریباً تین لاکھ کروڑ روپے کے قرض تلے دبی ہوئی ہے۔ صورتحال یہ ہو گئی ہے کہ حکومت کو معمول کے کاموں اور قرض کی ادائیگی کے لیے بھی قرض لینا پڑ رہا ہے۔اس کے باوجود حکومت نے بجٹ میں بڑے اعلانات کیے ہیں۔ حکومت کے پاس نہ پیسہ ہے اور نہ ہی ان کو پورا کرنے کی کوئی نیت ہے۔

Published: undefined

ہڈا نے کہا کہ اس حکومت نے حقائق سے توجہ ہٹانے کے لیے مہنگا (اِنفلیٹیڈ)بجٹ پیش کیا ہے، تاکہ لوگوں کو سننے میں اچھا لگے لیکن عوام اس کی حقیقت کو سمجھ چکے ہیں۔ حکومت کی جانب سے ہر بار اعلان کے برعکس مختلف کاموں کے لیے مختص بجٹ کو بعد میں گھٹا کر اونٹ کے منہ میں زیرہ ڈال دیا جاتا ہے۔ حکومت نے بجٹ میں ایک لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کا ہدف رکھا ہے جبکہ گذشتہ سال کے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ پورے سال میں ریاست میں صرف 1600 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری ہوئی ہے۔ ایسے میں ایک لاکھ کروڑ کی سرمایہ کاری کے ہدف کو حاصل کرنے میں 50 سال سے زیادہ کا وقت لگے گا۔

Published: undefined

انہوں نے بتایا کہ اس بجٹ سے کسانوں، مزدوروں، ملازمین، چھوٹے تاجروں، بےروزگاروں سمیت ہر طبقے کو مایوسی ہوئی ہے۔یہ بجٹ بلند ترین بے روزگاری، ریکارڈ مہنگائی، معاشی سست روی، معیشت کی خستہ حالی جیسے چیلنجز سے نمٹنے میں ناکام ثابت ہوگا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined